ولیمہ بعد میں! پہلے میچ، دلہن کی خواہش پوری ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والا نوبیاہتا جوڑا سرخیوں میں آگیا۔
گزشتہ روز ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دلہا اور دلہن نے ولیمہ چھوڑ کر اسی لباس میں اسٹیڈیم کا رخ کیا جس نے فینز کو چونکا دیا۔
دلہن نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اسٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھا، یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ میں ذاتی طور پر اس کا تجربہ کروں، میرے شوہر نے یہ خواہش پوری کی اور میں بہت خوش ہوں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کے ابتدائی دن 20 وکٹیں گرگئیں
کرکٹ کے اتنے ہی شوقین دولہا نے کہا کہ آج ہماری شادی ہے لیکن میں نے ولیمہ چھوڑ کر اسٹیڈیم آ کر پاکستان اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حمایت کی۔
انہوں نے ایک مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان یہ ٹیسٹ میچ جیتے۔
مزید پڑھیں: نعمان علی ٹیسٹ میں ہیٹرک کرنیوالے پہلے "پاکستانی اسپنر" بن گئے
دریں اثنا سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو اپنی پہلی اننگز میں صرف 163 رنز پر آؤٹ کردیا تھا بعدازاں گرین شرٹس کی پوری ٹیم بھی محض 154 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 49 اور سعود شکیل نے 32 رنز کی اننگ کھیلی تھی انکے علاوہ دیگر بلےباز ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ میچ
پڑھیں:
کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) طاقتور سمندری طوفان ملیسا کے باعث جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق طوفان کے دوران لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی تباہ و برباد ہوگیا۔ اب تک جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 31 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تینوں ممالک میں مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ اس دوران 15 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پینے کے پانی اور خوراک کا فقدان ہے۔