خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔لیویز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیر مواد سڑک کنارےکھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا، بس کے گزرتے ہی دھماکا ہوگیا۔لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ہنگو: تلخ کلامی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوہنگو کے علاقے توغسرائے میں تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ہنگو پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔
خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمٰن جاں بحق ہو گئے۔
ایس ڈی پی او کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس نے لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔