بہاولپور کے شیر باغ میں 7 سالہ بنگال ٹائیگر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
بہاولپور:
شیر باغ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث 7 سالہ بنگال ٹائیگر بیماری کے باعث دم توڑ گیا۔
کیوئیٹر شیر باغ عثمان بخاری کے مطابق بنگال ٹائیگر گردوں کے مرض میں مبتلا تھا جس کا علاج جاری تھا لیکن ٹائیگر نے تین روز سے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کی موت معدے کی انفیکشن اور گردے فیل ہونے کے باعث ہوئی۔
شیر باغ انتظامیہ کے مطابق 7 سال قبل ٹائیگر کی پیدائش بہاولپور شیر باغ میں ہی ہوئی تھی جبکہ ٹائیگر پچھلے تین سال سے آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلیوں اور بازاروں میں جانور باندھنے پر پابندی
ننکانہ صاحب (نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے سیوریج سسٹم اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ شہر اور دیہی علاقوں کی گلیوں اور بازاروں میں جانور باندھنے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی ضلع کی تمام میونسپل کمیٹیوں کی حدود میں نافذ ہوگی۔ شہری علاقوں میں سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں جانور کھلے عام باندھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ دیہی علاقوں کے رہائشی اپنے مویشی صرف اپنی چار دیواری کے اندر رکھ سکیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیوریج لائنز کو نقصان سے بچانے، صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور عوامی آمد و رفت میں رکاوٹ ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Post Views: 3