غلام مصطفیٰ ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز اور مذہبی امورکے فوکل پرسن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے، دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔
مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بھی ہیں۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہاہے کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،ان کی تقرری وزارتی امور میں مدد دے گی۔
پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
چوہدری سالک حسین نے کہاکہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مصطفیٰ ملک نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میں اعتماد پر چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں کا مشکور ہوں، کوشش ہو گی کہ چوہدری شجاعت حسین کے سیاسی رواداری اور حب الوطنی کے مشن کو آگے بڑھاؤں ،میں نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھا اسی جذبہ سے دونوں وزارتوں میں مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کروں گا
بزدار سرکار کی کارکردگی کا پول کھل گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،بیرسٹر سیف
پشاور (بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔