بلوچستان میں ضمنی انتخاب کیلیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 جنوری 2025ء کوصوبہ بلوچستان میں منعقد ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی )قائم کر دیا ہے۔
اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر بھی کنٹرول رومز قائم کیےگیےہیں۔
عوام ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی سینٹر کے عملے سے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے ای ایم سی سی میں ایک مخصوص ہیلپ لائن بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔کنٹرول سینٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ فیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔
25 جنوری تک ای ایم سی سی میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شکایات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ پولنگ کے دن 26 جنوری کو ایم ای سی سی نتائج موصول ہونے تک مسلسل کام کرے گا۔
عوام مذکورہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC) سنٹر کے عملہ سے ای میل پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔ کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔فیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔ 25 جنوری تک EMCC میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شکایات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ جبکہ پولنگ کے دن 26 جنوری کو ای ایم سی سی (EMCC) نتائج کے موصول ہونے تک مسلسل کام کرے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ایم سی سی جا سکتی ہیں شکایات کے کی سہولت کے لیے
پڑھیں:
اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی اور موت میں نیا موڑ
مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی اور پراسرار موت کے حوالے سے ان کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے، جس کے بعد پولیس نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دانش مقصود کا دعویٰ ہے کہ حمیرا کے فون پر آخری بار سرگرمی 5 فروری 2025 کے بعد نوٹ کی گئی، جبکہ ان کی اسٹائلسٹ سے آخری گفتگو 2 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی۔ دانش کے مطابق اداکارہ کا واٹس ایپ لاسٹ سین 7 اکتوبر کو دیکھا گیا تھا، تاہم اس کے بعد تمام رابطے منقطع ہو گئے۔ دانش کا کہنا تھا کہ انہوں نے اکتوبر کے بعد کئی بار حمیرا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن نہ فون کالز کا جواب آیا اور نہ ہی بھیجے گئے پیغامات پڑھے گئے۔ بالآخر 5 فروری 2025 کو دانش نے سوشل میڈیا پر حمیرا کی گمشدگی کے حوالے سے پوسٹ کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 6 فروری کو دوبارہ رابطہ کرنے پر واٹس ایپ پر اداکارہ کی ڈی پی ہٹا دی گئی تھی اور لاسٹ سین بھی بند ہو چکا تھا، جسے وہ مشکوک قرار دیتے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے دانش مقصود سے رابطہ کر کے ان کے فراہم کردہ اسکرین شاٹس حاصل کر لیے ہیں اور کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اداکارہ کے فون پر آخری سرگرمی کس نے کی اور کیا یہ واقعہ کسی سازش کا نتیجہ تو نہیں۔ واقعے نے اداکارہ کی موت کے گرد شکوک و شبہات کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ مداح اور ساتھی فنکار بھی انصاف کے حصول کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔