کراچی کے تاجروں کا دلچسپ مطالبہ، مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنایا جائے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے تاجر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر دلچسپ مطالبہ پیش کر دیا۔ تاجروں نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔
یہ مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا، جہاں کراچی کے تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔
اجلاس میں شریک تاجروں نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی نے ہمیں بے حد متاثر کیا ہے، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں اور کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دے دیں۔
تاجروں کے اس دلچسپ مطالبے پر وفاقی وزیر احسن اقبال بے ساختہ مسکرا دیے۔
تاجروں کا مخصوص ٹولا سندھ کے مینڈیٹ کی توہین کر رہا ہے، سعدیہ جاوید
حکومتِ سندھ کی ترجمان سعدیہ جاوید نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل میں کہا ہے کہ خوشامدی سے رٹا لگائی بات کہلوانے سے حقائق تبدیل نہیں کیے جاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ چاپلوس کی بات کو باشعور تاجر کمیونٹی کا بیانیہ قرار دینا بد دیانتی ہے، سنجیدہ سیاستدان، ذمہ دار وزیر کسی فضول بات کو برداشت نہیں کرتا۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ تاجروں کا مخصوص ٹولا سازش کے تحت سندھ کے مینڈیٹ کی توہین کررہا ہے، تاجروں کا مخصوص ٹولہ فورمز پربزنس کے علاوہ ہر چیز پر بات کرتا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ نہ عاقبت اندیشوں سے گذارش ہے کہ جمہوریت شطرنج نہیں، کسی مہرے کو ایک جگہ سے اُٹھا کے دوسری جگہ رکھ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے ہی عوام کی نمائمدگی کر رہے ہیں، مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ حقیقی معنوں میں تاجر دوست صوبہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے خطے کے لیے رول ماڈل ہیں، سندھ کی عوامی حکومت، تاجر صوبے، ملک کی خوشحالی کے لیے ایک پیج پرہیں۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ متنازعہ نہروں کے معاملے پر دوٹوک موقف پر مراد علی شاہ کے خلاف باتیں کی جا رہی ہیں، پیپلز پارٹی متنازعہ نہروں، دریائے سندھ کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹے گی۔
مزیدپڑھیں:اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے جاری فنڈز میں اضافہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ تاجروں کا مریم نواز نے کہا کہ سندھ کے
پڑھیں:
ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
وزیرآباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا. الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے. مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا. وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرآباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی. الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں.الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔خواتین کو ہراساں کرنے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔الیکٹرک بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپورموڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی.وزیرآباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے تین خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔