چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” فرانس کی خصوصی تقریب کا پیرس میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پیرس :
فرانس میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب پیرس میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی.فرانس میں چین کے سفیر ڈینگ لی، یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافت ارنسٹو اوٹون اور فرانس کے پومپیڈو نیشنل آرٹس اینڈ کلچر سینٹر کے صدر لورنٹ لی پین نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 افراد نے شرکت کی جن میں یونیسکو میں چین کے سفیر یانگ شین یو بھی شامل تھے۔
شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ چینی جشن بہار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، اور دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ اسے مختلف شکلوں میں مناتا ہے۔ یہ تہوار نہ صرف اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ عالمی دن بن گیا ہے بلکہ گزشتہ سال اسے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ۔ ” چائنیز نیو ایئر ” عالمی سطح پر تہذیب کے پھولوں میں اپنی ایک منفرد کشش کے ساتھ کھلتا ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستان بحرین انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو کی لانچنگ تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہو ئی ۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے بطور خاص شرکت کی۔ چیئرمین PAEI فہد برلاس نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا اور پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونے والی پاکستان، سعودی عرب اورلند ن میں ہونے والی کانفرنسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب بہتر ہو رہی ہے۔معاشی خود انحصاری کے لیے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت ہے،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔