پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے فاورڈ بلاک کے تمام ممبران کو فارغ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سے سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون کے بارے میں پوچھا کہ ان کا پارٹی کیلئے کیا کردار ہے؟ تو جواباً عمران خان کو بتایا گیا کہ جب سے گورنر شپ سے ہٹے ہیں راجہ جلال مقپون منظر عام سے غائب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے فارورڈ بلاک میں شامل تمام ارکان اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم حکومت کو چھوڑ کر واپس آنے والے ارکان اسمبلی سید سہیل عباس شاہ اور کرنل عبیداللہ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔ سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون کو بھی پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نوٹس بھیجے گی اور ان سے پوچھا جائے گا کہ اب تک خاموش کیوں ہیں؟ برے وقت میں پارٹی کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ اپنی بلڈنگ میں موجود پارٹی کے دفتر کو ختم کیوں کیا؟ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو صوبائی قیادت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فارورڈ بلاک کے اراکین نے پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی اور پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، لہذا انہیں پارٹی سے فارغ کیا جائے۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے صوبائی قیادت کی سفارش پر فارورڈ بلاک کے تمام ارکان اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، عنقریب ان تمام ارکان کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے فاروڈ بلاک میں شامل ارکان اسمبلی کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے ساتھ ہمدردی جتانے کی کوشش نہ کریں، برے وقت میں تو ان لوگوں نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے فارورڈ بلاک میں شامل ارکان اسمبلی کو پیغام بھیجا ہے کہ اگر پارٹی میں واپسی چاہتے ہیں تو زبانی ہوائی باتیں کرنے یا ہمدردی جتانے کے بجائے وزارتوں سے استعفے دیکر آئیں ورنہ بعد میں ان کی کوئی معافی تلافی قبول نہیں ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی قیادت کو اختیار دیا ہے کہ وہ جس طرح کا فیصلہ کرے گی وہ انہیں قبول ہو گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سے سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون کے بارے میں پوچھا کہ ان کا پارٹی کیلئے کیا کردار ہے؟ تو جواباً عمران خان کو بتایا گیا کہ جب سے گورنر شپ سے ہٹے ہیں راجہ جلال مقپون منظر عام سے غائب ہیں، ان کا پارٹی کی ترقی اور فعالیت کیلئے کوئی کردار نہیں ہے۔ جواب ملنے کے بعد عمران خان نے راجہ جلال حسین مقپون کو نوٹس بھیجنے اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پارٹی سے فارغ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راجہ جلال حسین مقپون ارکان اسمبلی کو پارٹی سے فارغ صوبائی قیادت فارغ کرنے کا پی ٹی آئی کی پارٹی کی کا فیصلہ
پڑھیں:
گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا