ورلڈ اکنامک فورم کے دوران عالمی اشرافیہ نے لاکھوں ڈالر کہاں لٹائے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے لیے گزشتہ ہفتے سوئس شہر ڈیووس میں سرکردہ کاروباری شخصیات، ماہرین تعلیم اور عالمی رہنما جمع ہوئے تاکہ موجودہ وقت کے کچھ اہم مسائل جیسے موسمیاتی تبدیلی، افراط زر یا اقتصادی ترقی پر گفتگو ممکن بنائی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی چیلنجز کے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم
تاہم ایک بم شیل رپورٹ نے عالمی اشرافیہ کے اس اجتماع کے تاریک پہلو کو اجاگر کیا ہے، برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ایسکارٹ ایجنسیوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ کس طرح امیر مہمانوں نے ایسکارٹس کے لیے سب سے زیادہ ڈالر ادا کیے، یہاں تک کہ کچھ نے وائلڈ اور سیکس پارٹیوں کی میزبانی بھی کی۔
’قربت‘ کے لیے ادائیگیڈیلی میل کے مطابق، ایسکارٹ ایجنسیوں نے ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ہر طرح کی خواتین کی مانگ میں اضافہ دیکھا، جس کے دوران فورم کے طاقتور شرکا نے ’قربت‘ کے لیے پریمیئم قیمتیں ادا کیں۔
بکنگ کے بعد عام طور پر طوائفوں کو غیر افشا کرنے والے معاہدوں پر دستخط کے لیے مجبور کیا گیا تھا لیکن وہ ہزاروں ڈالر کمانے میں کامیاب ہورہیں، کچھ خواتین نے فقط ایک بکنگ میں 6,000 پاؤنڈز تک کمائے۔
مزید پڑھیں:خواتین عمر کا چوتھائی حصہ خرابی صحت کے باعث تکلیف میں گزاردیتی ہیں، ورلڈ اکنامک فورم
ان تقریبات میں بکنگ کا اوسط دورانیہ تقریباً 4 گھنٹے تھا، جس کے نتیجے میں ایونٹ کے پہلے 3 دنوں میں صرف ایک ویب سائٹ سے بکنگ پر تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز خرچ کیے گئے، تاہم، دیگر ایجنسیوں نے ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ رقم کمائی ہوگی ، مختلف ایسکارٹس کی مجموعی بکنگ کا اندازہ تقریباً 1 ملین سوئس فرانک لگایا گیا ہے۔
ڈیووس میں عیاشیاںڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیووس میں کاروبار کے کچھ طاقتور ترین ناموں نے ایک ساتھ کئی خواتین کو بُک کیا، ادائیگی پر ’ڈیٹس‘ کا بندوبست کرنے والے ایک پلیٹ فارم کے مطابق اس سال نمایاں طور پر زیادہ سیکس پارٹیاں ہوئی ہیں، کیونکہ صرف اس پلیٹ فارم سے 90 کے قریب صارفین نے 300 ایسکارٹس بک کیے ہیں۔
مذکورہ پلیٹ فارم کے ترجمان نے ڈیلی میل کو بتایا کہ اس سال پلیٹ فارم کے ذریعے تقریباً 300 خواتین اور ٹرانس کو بک کیا گیا جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد صرف 170 رہی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں اس مرتبہ نمایاں طور پر زیادہ سیکس پارٹیاں ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کو درپیش 10 بڑے خطرات کون سے ہیں؟ ورلڈ اکنامک فورم نے بتا دیا
ایک اور ایسکارٹ ایجنسی کے ترجمان نے سب سے زیادہ درخواست کردہ جنسی عمل کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ غیر فطری طریقہ سب سے زیادہ درخواست کی جانے والی چیزوں میں سے ایک تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایسکارٹس ڈیلی میل سیکس عالمی اشرافیہ ورلڈ اکنامک فورم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایسکارٹس سیکس عالمی اشرافیہ ورلڈ اکنامک فورم ڈیووس میں پلیٹ فارم کے دوران کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں منشیات کا دھندا زوروں پر، مگر یہ آتی کہاں سے ہے؟
دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی منشیات کا دھندا زوروں پر ہے، کوکین، ہیروئن، آئس اور ویڈ سمیت بھانت بھانت کی یہ منشیات کہاں اور کن راستوں سے کراچی آتی ہے؟
’جیو نیوز‘ کی تحقیق بتاتی ہے کہ اس کا ایک مرکز تو دنیا کو سب سے زیادہ منشیات اسمگل کرنے والا ملک افغانستان ہے، جبکہ ڈرگ ڈیلر کالے دھن سے جُڑے اس دھندے کے لیے ایران، کیوبا، کولمبیا اور امریکا کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔
کراچی میں منشیات کی سپلائی ملک کے کون سے شہروں سے ہورہی ہے؟ اور اس میں کون کون سے ڈرگ ڈیلرز ملوث ہیں؟ یہ تفصیلات اس رپورٹ میں پیش ہیں۔
منشیات، آپ کی دہلیز پرکراچی میں منشیات کی خرید و فروخت اور اس کی ترسیل...
منشیات فروشی عالمی سطح پر اربوں ڈالرز کا مال اور جان لیوا کالا دھندا ہے، اس سے جُڑی مافیا اتنی بڑی اور اتنی طاقتور ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی، بے تحاشہ مالی وسائل اور اندھی طاقت کی حامل ریاستیں بھی اس کی سرکوبی میں ناکام ہیں۔
تو پھر کراچی کیسے بچتا؟ یہاں بھی مقامی اور بین الاقوامی ڈرگ ڈیلرز نے اپنے ہلاکت خیز پنجے گاڑ رکھے ہیں، بڑے ڈرگ لارڈز سے لے کر سڑکوں، ہوٹلوں، پارکوں، نجی محفلوں اور دیگر مقامات پر منشیات بیچنے والے معمولی کارندوں تک ایک منظم چین ہے جو دن رات موت کی سوداگری میں مشغول ہے۔
ڈرگ اسمگلرز مختلف نشوں کی بھاری کھیپ کراچی پہنچانے کے لیے زمینی، فضائی اور سمندری سمیت ہر راستہ اختیار کر رہے ہیں۔
عالمی اداروں کے سرویز سے ظاہر ہے کہ دنیا بھر میں 80 سے 90 فیصد تک افیون اور ہیروئن کی اسمگلنگ کا مرکز افغانستان ہے اور کراچی میں بھی چرس اور ہیروئن کی 100 فیصد ترسیل وہیں سے ہو رہی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے مقامی اداروں کی رپورٹ کے مطابق ڈرگ اسمگلرز افغانستان سے چرس اور ہیروئن ٹرکوں، بسوں اور دیگر گاڑیوں میں چھپا کر پہلے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں پہنچاتے ہیں اور پھر مختلف ذرائع استعمال کر کے یہ کھیپ حب کے ذریعے کراچی منتقل کر دی جاتی ہے۔
منشیات کی دیگر اقسام کی بات کریں تو گزشتہ چند برسوں کے دوران کراچی میں ویڈ کی مانگ میں ہوش اُڑانے والا اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ رپورٹ بتاتی ہے کہ ملک میں اس وقت 2 قسم کی ویڈ اسمگل ہورہی ہے، ایک سستی اور دوسری کافی مہنگی، کم قیمت ویڈ ایران سے اسمگل ہو کر پہلے بلوچستان بھیجی جاتی ہے اور پھر مختلف راستوں سے کراچی پہنچا دی جاتی ہے۔
سڑکیں ہوں یا انڈر پاس، جگہ جگہ نشے میں دھت افراد مل جاتے ہیں، پوش علاقوں کے طالب علم بھی نشے کی لعنت کا شکار ہیں۔
مہنگی ویڈ کا راستہ کافی پیچیدہ اور طویل ہے، یہ کیوبا اور کولمبیا سے مختلف ناموں کے ساتھ پہلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسٹاک ہوتی ہے اور پھر کوریئر سروس کے ذریعے کئی ملکوں اور کئی شہروں کا سفر کر کے پاکستان آتی ہے۔
مقامی سطح پر اس مہنگے اسٹاک کے مرکز اسلام آباد اور لاہور ہیں، کراچی میں اس کی ترسیل انہی شہروں سے ہو رہی ہے۔
اسی طرح کوکین اور گولیوں کی شکل میں دستیاب دیگر منشیات کی ترسیل کا ذریعہ بھی کوریئر سروس ہی ہے، منشیات کی بعض اقسام ایسی بھی ہیں جنہیں کیپسولز کی صورت انسانی معدوں میں اسٹاک کر کے کراچی لایا جا رہا ہے۔
سوال یہ ہے کہ اس گندے دھندے سے متعلق جب سب کچھ عیاں ہے تو متعلقہ ادارے کارروائی کیوں نہیں کرتے؟
جواب ہے کہ کرتے ہیں، ہمارے متعلقہ ادارے ٹوئنٹی فور سیون اس نیٹ ورک کو کھوجتے بھی ہیں، کارروائیاں بھی جاری رہتی ہیں، منشیات کی چھوٹی بڑی کھیپیں پکڑی بھی جاتی ہیں اور اس نیٹ ورک سے جُڑے ملزمان گرفتار بھی ہوتے ہیں، مگر مسئلہ وہی کہ اربوں ڈالرز کے اس دھندے سے لاکھوں لوگ وابستہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ پابلو ایسکو بار جیسے خوفناک ڈرگ لارڈ کے خاتمے کے باوجود یہ آندھی تھم نہ سکی، 10 پکڑے جائیں تو 20 نئے آ جاتے ہیں، ایک طریقہ نظروں میں آ جائے تو دوسرا طریقہ اور ایک راستہ بند ہو تو دوسرا راستہ دریافت کر لیا جاتا ہے۔
ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ کراچی کون کون سے ڈرگ پیڈلرز کے نرغے میں ہے اور وہ کس طرح شہر بھر میں منشیات کی ترسیل کر رہے ہیں؟
پولیس ریکارڈ کے مطابق دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی منشیات کی ترسیل اور فروخت کا وہی سسٹم ہے کہ بڑے ڈرگ پیڈلرز پہلے مختلف قسم کی منشیات منگواتے ہیں اور پھر چھوٹے ڈیلرز اور دیہاڑی دار کارندوں کے ذریعے اسے فروخت کرتے ہیں۔
پولیس ریکارڈ یہ بھی بتاتا ہے کہ منشیات کی ترسیل کے بڑے ڈیلرز میں لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ کرنے والا یحییٰ سرِ فہرست ہے، جبکہ کراچی میں اس کے پارٹنر بازل کے علاوہ دانیال منصور، سید علی شاہ زیب، نعمان عرف نومی ٹیلر، عنان شاہ جی عرف انتھریکس اور دیگر بھی شامل ہیں۔
کراچی میں منشیات کی لعنت نے نوجوانوں کی بڑی تعداد...
حب سے آپریٹ کرنے والے منشیات فروشوں میں اورنگزیب بلوچ عرف ٹو ڈی بلوچ، وقاص تنولی عرف دانش تنولی، احمد شاہ عرف سردار بھٹو اور دلاور شامل ہیں۔
کراچی کی سطح پر منشیات کی ترسیل میں فیضی اور دیگر ملزمان گرفتار ہو کر ضمانت کرا چکے ہیں، اس گینگ سے جُڑا ایک نام عثمان سواتی کا بھی ہے جو گزشتہ سال ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ مصطفیٰ عامر کے قتل کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور ایک بڑے آپریشن کے نتیجے میں اس دھندے کا زور ٹوٹا ضرور، مگر ختم کب ہو گا؟ یہ کوئی نہیں جانتا۔