سندھ اسمبلی اجلاس: صحافیوں کا پیکا قانون کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران صحافیوں کی جانب سے پیکا قانون کے خلاف پریس گیلری میں احتجاج کیا گیا۔
احتجاج سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے تحت کیا گیا۔
احتجاج کے دوران صحافیوں نے پریس گیلری میں پیکا قانون کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ صحافیوں کی جانب سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر نے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحافی احتجاج کر رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت ان سے ملاقات کریں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عوام پاکستان پارٹی کے کنونیئر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں منظور کیے گئے نئے پیکا ترمیمی بل پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ’زباں بندی کا قانون‘ اور آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیا تھا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ ترمیمی بل فوری طور پر واپس لیا جائے اور تمام سٹیک ہولڈرز بشمول صحافتی تنظیموں سے مشاورت کے بعد کوئی مناسب قانون سازی کی جائے تاکہ اختلاف رائے کو دبانے کی بجائے ایک متوازن اور شفاف قانون بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیکا قانون
پڑھیں:
ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے
سٹی42: سندھ کے وزیر قانون، داخلہ و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے.
ضیاءالحسن لنجار نواب شاہ سے ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوئے ہیں.
وزیر قانون داخلہ و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے.
وہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ بار کے نائب صدر کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں.
انتخابات میں وکلاء برادری نے ضیاءالحسن لنجار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا.
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
وکلا نے ان کی خدمت اور قانونی شعبے میں کردار کو سراہا.
ضیاءالحسن لنجار کی کامیابی پر وکلاء برادری اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار نے کامیابی کو وکلاء برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔
ضیاءالحسن لنجار نے کہا ہے کہ وہ وکلاء کے مسائل کے حل اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ عدلیہ کے وقار اور آئین کی بالادستی کے لیے ہمیشہ کوشش جاری رہے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
کامیابی کے بعد ضیاءالحسن لنجار نے ساتھی وکلاء اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ ضیاءالحسن لنجار کی کامیابی وکلاء کی یکجہتی اور اعتماد کی علامت ہے۔