پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی جانب سے پنجاب کے سینئر سول ججز کیلئے ای پروکیورمنٹ بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے پنجاب کے تمام سینئر سول ججز کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے حوالے سے تعارفی اور ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
(جاری ہے)
سیشن کے دوران پی پی آر اے مینیجنگ ڈائریکٹر وقار عظیم نے شرکاء کو پی پی آر اے کے قانونی فریم ورک بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے تعارفی آگاہی پیش کرتے ہوئے مختلف ماڈیولز کے حوالے سے ڈیمو دیا اور شرکاء کے سوالات و خدشات کے جوابات دیئے۔
معزز ججز نے سیشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سسٹم کی شفافیت، احتساب اور پروکیورمنٹ کے عمل کو آسان بنانے کی صلاحیت کو خوب سراہا جو خریداری کرنے والی ایجنسیوں اور سپلائرز دونوں کیلئے سودمند ثابت ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے پی آئی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ہم نے ای پروکیورمنٹ سسٹم میں جدید تکنیکوں کو شامل کیا ہے تاکہ سرکاری خریداری کو محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اس نظام کے تحت دکاندار کسی بھی جگہ سے آن لائن بولی لگا سکتے ہیں جس سے پروکیورمنٹ مزید آسان اور قابل رسائی ہو گئی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حوالے سے
پڑھیں:
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی سرحد پار کرتے ہوئے 33 غیر ملکی گرفتار
ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بارڈر کراسنگ کرنے والے 33 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کی کوشش کرنے والے 33 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق بنگلا دیش سے ہے ، جو رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی ۔
ایف آئی اے کی مذکورہ کارروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو ماشکیل بارڈر ضلع چاغی کے قریب سے حراست میں لیا، جنہیں باقاعدہ گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔