بہاولپور کے شیر باغ میں 7 سالہ بنگال ٹائیگر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بہاولپور:
شیر باغ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث 7 سالہ بنگال ٹائیگر بیماری کے باعث دم توڑ گیا۔
کیوئیٹر شیر باغ عثمان بخاری کے مطابق بنگال ٹائیگر گردوں کے مرض میں مبتلا تھا جس کا علاج جاری تھا لیکن ٹائیگر نے تین روز سے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کی موت معدے کی انفیکشن اور گردے فیل ہونے کے باعث ہوئی۔
شیر باغ انتظامیہ کے مطابق 7 سال قبل ٹائیگر کی پیدائش بہاولپور شیر باغ میں ہی ہوئی تھی جبکہ ٹائیگر پچھلے تین سال سے آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر در محمد گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ محمد خان ولد یار محمد اور اس کا بیٹا 25 سالہ حزیب ولد محمد خان شامل ہیں۔
واقعہ منگنی کی رسم کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔