غیر جمہوری رویوں سے تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے، یہ کشیدگی پیدا کرتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا متاثر ہوتی ہے، غیر جمہوری رویوں سے تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر اعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں، رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہنگاموں، محاذ آرائی اور تصادم کی نہیں بلکہ مفاہمت کی ضرورت ہے، معاشی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔
وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک ترقی کر رہا ہے، عالمی سطح پر بھی پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو رہا ہے، غیر جمہوری رویوں سے تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: غیر جمہوری نے کہا
پڑھیں:
شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے برطانیہ میں عہدیداران نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں، سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئی شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔