Islam Times:
2025-11-03@08:25:04 GMT

ایران کے سب سے بڑے ڈرون ''غزہ'' کی رونمائی، خصوصیات کیا ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

ایران کے سب سے بڑے ڈرون ''غزہ'' کی رونمائی، خصوصیات کیا ہیں؟

"غزہ" ڈرون مسلسل پرواز کے وقت کے لحاظ سے "شاہد 129" ڈرون سے بہتر ہے، کیونکہ یہ مسلسل 35 گھنٹے پرواز کرتا ہے، جب کہ "شاہد 129" مسلسل 24 گھنٹے پرواز کرتا ہے، اسلام ٹائمز۔ ایرانی مسلح افواج کی '' عظیم پیغمبر اعظم'' مشقوں کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب نے ایران کے سب سے بڑے ڈرون کی نقاب کشائی کر دی۔ ایران کا شاہد 149 ڈرون جسے '' غزہ '' کا نام دیا گیا ہے ایران کے ڈرون فلیٹ میں اب تک کا دیوہیکل ڈرون ہے۔ مشقوں کے دوران غزہ ڈرون نے بیک وقت 8 اہداف کو نشانہ بنایا۔

غزہ ڈرون (شاہد 149) کی خصوصیات
العالم کی رپورٹ کے مطابق "غزہ" ڈرون (جسے شاہد 149 بھی کہا جاتا ہے) ایرانی ساختہ ڈرونز میں سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا ڈرون ہے اور اسے 2021ء میں منظر عام پر لایا گیا تھا۔ یہ ڈرون انتہائی بھاری قسم کا ہے جس کے پروں کی لمبائی 21 میٹر ہے، اور یہ  35 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ 500 کلو گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی پرواز کی صلاحیت شاہد 129 سے بہت زیادہ ہے۔ شاہد 149 ڈرون بیک وقت 13 بم لے جا سکتا ہے۔  رپورٹ کے مطابق غزہ ڈرون میں سلنڈر انجن کے بجائے ٹربوفین انجن کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی کارکردگی میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے جو زیادہ بلندی اور زیادہ رفتار بھی فراہم کرتا ہے۔

35 گھنٹے کی مسلسل پرواز
"غزہ" ڈرون مسلسل پرواز کے وقت کے لحاظ سے "شاہد 129" ڈرون سے بہتر ہے، کیونکہ یہ مسلسل 35 گھنٹے پرواز کرتا ہے، جب کہ "شاہد 129" مسلسل 24 گھنٹے پرواز کرتا ہے،"غزہ" آپریشنز اور رینج کے لحاظ سے طویل فضائی نگرانی کے قابل ڈرون ہے۔ اس دیوہیکل ڈرون کے پروں کی لمبانی 21 میٹر ہے جو اسے بڑے سائز سائز کے بم لے جانے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورسز کے کمانڈر نے کہا کہ یہ ڈرون 13 بم لے جا سکتا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق اس طیارے کے پروں میں بم لے جانے کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے، لیکن اس کے بیچ میں ایک جگہ بھی رکھی گئی ہے جس میں الیکٹرونک جنگی سازوسامان، ریڈار اور دیگر سامان لے جانے کے لیے مخصوص جگہ پر یہ 5 بم بھی لے جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسلسل پرواز کی صلاحیت لے جانے شاہد 149 شاہد 129

پڑھیں:

یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ

 

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔

دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ  
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ
  • کتاب "غدیر کا قرآنی تصور" کی تاریخی تقریبِ رونمائی
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • تعلیم اور کھیل کی سرگرمیاں نوجوان نسل کیلیے بہت اہمیت کی حامل ہیں، شاہد آفریدی