سینیٹ اجلاس منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے ہو گا، پیکا بل کی منظوری ایجنڈا میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
اجلاس میں پیکا ترمیمی بل 2025 کی منظوری ، ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی منظوری ایجنڈےمیں شامل ہے جبکہ وزیر داخلہ 3 نئے بل ایوان میں متعارف کرائیں گے۔
اسی طرح ایجنڈا امتناع سمگلنگ مائیگرینٹس ترمیمی بل 2025 پیش ہوگا، امتناع سمگلنگ آف پرسنز ترمیمی بل 2025، امیگرینٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ میں پیش ہوگا۔
علاوہ ازیں سینیٹر فیصل واڈا ایف بی آر ملازمین کےلئے1010 گاڑیوں کی خریداری پر توجہ دلاو نوٹس پیش کریں گے، سینیٹر عرفان صدیقی رولز آف بزنس میں ترامیم پیش کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
کراچی:نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر کھیل سمیت انتظامی معاملات دیکھنے والے تمام محمکوں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی عارف سعید اور خٓالد محمود جبکہ فاطمہ لاکھانی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی کریں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 سے 13 دسمبر کو نیشنل گیمز کرانے کا اعلان کررکھا ہے، اجلاس میں نیشنل گیمز کی تیاریوں اور شیڈول پر مشاورت ہوگی اور اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔