عالیہ حمزہ ملک پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور:
عالیہ حمزہ ملک کو پی ٹی آئی پنجاب کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین بیرسٹر گوہر نےعالیہ حمزہ ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی کے پی کا عہدہ لے کر ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر مقرر کیا گیا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تشکیل نو کا یہ عمل جاری رہے گا اور اہم عہدوں پر مزید تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں بری کرنے کی استدعا ہے،بری کرنے کی درخواست 25ستمبر کوسماعت کیلئے مقرر کی گئی ،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔
مزید :