محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد جبکہ کچھ علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی جبکہ دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، سوات اور کالام میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم، کوہاٹ اور مردان میں برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں برف باری ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار

آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں موسم عمومی طور پر سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا جبکہ کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب اور زیارت میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ رات کو مطلع ابرآلود رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارش برف باری پنجاب دھند سردی سندھ موسم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کی پیش گوئی گھنٹوں میں

پڑھیں:

  جنوبی پنجاب میں طوفانِ باد و باراں، ملتان میں ژالہ باری

 سٹی42:   کل جمعرات کی شام سے رات گئےتک شمالی اور وسطی پنجاب میں بارش ہوئی تھی، آج شب  کوٹ ادو، مظفر گڑھ، گجرات،  ملتان سے لے کر رحیم یار خٓن تک وسیع علاقہ میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش نے کئی ہفتوں سے پڑ رہی گرمی کا اثر یک بیک زائل کر دیا ہے۔ ملتان کے کئی علاقوں میں اولے بھی پڑے ہیں۔ 

تاہم بارش کے ساتھ بجلی کی ٹرانسمشن معطل ہونے کی بھی مشکل سامنے آ رہی ہے۔

پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ

کمیپکو کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بارش کے دوران  کئی علاقوں میں بجلی بھی چلی گئی ہے۔

ملتان شہر کے علاقوں عید گاہ،رشید اباد ،گول باغ ،چونگی نمبر 6 میں بجلی بند ہے لیکن لوگ بارش کی آمد سے خوش ہیں۔آج جمعہ کے روز بھی ملتان میں دن بھر گرمی پڑی۔  اب رات میں تیز بارش ہونے لگی ہے جس کے ساتھ بادل گرج رہے ہین اور بجلی چمک رہی ہے۔ 

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج کئی علاقوں میں تھنڈر سٹارم کی  فورکاسٹ کی ہے اور شہریوں کو آسمانی بجلی کے خطرے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ 

فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے

  مخلتف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ بارش ار ژالہ باری سے ماحول کا ٹمپریچر  کم ہو کر  32 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا

ملتان: ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔ 

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی عمومی فورکاسٹ میں بتایا ہے کہ   پنجاب کے مختلف علاقوں میں 5 مئی تک تھنڈر سٹارم آئیں گے۔ 


 میپکو  کی ٹراسمنشن  طوفان باد و باراں کے باعث ٹھپ ہو گئی

الیکٹرک بسوں کی درآمد کے ٹینڈر منسوخی کی وجہ سامنے آگئی

ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان اور ڈی جی خان کے  علاقوں میں ملتان الیکٹرک کمپنی کے 62 فیڈرز ٹرپ ہو گئے  جس کے باعث لاکھوں گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ 

ان تمام علاقوں میں آج تھنڈر سٹارم آئے ہیں اور   تیز ہوا کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔

ملتان الیکترک کمپنی کے  چیف ایگزیکٹو انجینئر گل محمد زاہد نے آپریشنل افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ 

رشمیکا مندنا کے مبینہ بوائے فرینڈ وجے کیخلاف مقدمہ درج

میپکو ہیڈ کوارٹر کے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر سے بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی  جا رہی ہے۔

 لائن سٹاف کو مکمل ٹی اینڈ پی اور سیفٹی ایس او پیز کے ساتھ فیلڈ میں بجلی بحالی کی سرگرمیاں کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ 

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی  کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں آج بادل برسنے کی نوید
  • ملتان: شام کے اوقات میں بارش و تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • تیز بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیشگوئی
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی
  • آج بروزہفتہ 03مئی 2025 موسم کیسا رہے گا؟
  •   جنوبی پنجاب میں طوفانِ باد و باراں، ملتان میں ژالہ باری
  • خیبرپختونخوا، کشمیر اور پنجاب میں آ ئندہ24گھنٹو ںمیں آندھی اور بارش کا امکان
  • طوفانی بارشوں سے پنجاب میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا؛ اتوار تک موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی: آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان