کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔
کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
شہر میں مغرب سے سمندری ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موسم گرم اور کراچی میں
پڑھیں:
کراچی میں آج بھی سرمئی بادلوں کا راج، بوندا باندی سے موسم خوشگوار
کراچی:شہر قائد آج بھی سرمئی بادلوں کے نرغے میں ہے، مخلتف علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز سمندری ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی و بارش کی بھی توقع ہے۔
شہر میں صبح کے وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے جبکہ ہوائیں 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
دوسری جانب، سندھ کے متعدد اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، ٹھٹھہ، سجاول وار بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔
پی ڈیم ایم اے کے مطابق گڈو بیراج میں درمیانے درجے اور سکھر بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کوٹری بیراج پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔