2025-05-05@02:28:05 GMT
تلاش کی گنتی: 2244

«جام تماچی کی»:

    اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں رہنماؤں، کارکنان، اہلیان کراچی سمیت بچوں و خواتین نے شرکت کی۔ رپورٹ: سید ظفر جعفری پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام نمائش چورنگی پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں رہنماؤں، کارکنان، اہلیان کراچی سمیت بچوں و خواتین نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، صوبائی صدر سید ظفر اقبال شاہ، سینئر نائب صدر راؤ کامران محمود، صوبائی جنرل سیکرٹری الیاس مغل، ویمن ونگ کی صدر رعنا نصرت ڈار،  مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابومریم و دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے...
    کراچی: شہر قائد میں ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، تازہ ترین واقعہ میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ گل گئی پل کے نیچے گزشتہ روز ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کے والدین شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثہ ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں پیش آیا، جس کے بعد زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر خاتون جاں بحق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 10 سالہ سمامہ کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ اس کے...
    احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں رہنماؤں، کارکنان، اہلیان کراچی سمیت بچوں و خواتین نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، پاکستان عوامی تحریک کے تحت اسرائیلی اور بھارتی دہشتگردی کیخلاف احتجاج کراچی، پاکستان عوامی تحریک کے تحت اسرائیلی اور بھارتی دہشتگردی کیخلاف احتجاج کراچی، پاکستان عوامی تحریک کے تحت اسرائیلی اور بھارتی دہشتگردی کیخلاف احتجاج کراچی، پاکستان عوامی تحریک کے تحت اسرائیلی اور بھارتی دہشتگردی کیخلاف احتجاج کراچی، پاکستان عوامی تحریک کے تحت اسرائیلی اور بھارتی دہشتگردی کیخلاف احتجاج کراچی، پاکستان عوامی تحریک کے تحت اسرائیلی اور بھارتی دہشتگردی کیخلاف احتجاج کراچی، پاکستان عوامی تحریک کے تحت اسرائیلی اور بھارتی دہشتگردی کیخلاف احتجاج کراچی، پاکستان عوامی تحریک...
    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین میں جنگ نہیں بلکہ اہل غزہ کی نسل کشی ہو رہی ہے، جو ایک سنگین جرم ہے، اسرائیل کی طرف سے غزہ کے مسلمانوں کے انسانی حقوق غصب کر لئے گئے ہیں، اسپتال، اسکول، تعلیمی اداروں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام نمائش چورنگی پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں رہنماؤں، کارکنان، اہلیان کراچی سمیت بچوں و خواتین نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، صوبائی صدر سید ظفر اقبال شاہ، سینئر نائب صدر راؤ کامران محمود، صوبائی جنرل سیکرٹری الیاس مغل، ویمن ونگ کی...
    لاہور: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 8 اوورز میں 90 کا اسکور کھڑا کیا، جس میں نوجوان اوپنر محمد نعیم کا حصہ زیادہ تھا۔ محمد نعیم نے کراچی کنگز کے بولرز کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی برسات کی اور صرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں...
    فوٹو فائل نجی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر اور منگل کو شمال مشرق اور شمال مغرب میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں اور مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ نجی موسمیاتی ادارے کا شہریوں سے کہنا ہے کہ آندھی کے پیشِ نظر بل بورڈ، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، کراچی میں 9 سے 10 مئی کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کراچی محکمۂ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک... حیدرآباد، ٹھٹہ، جامشورو میں 5 روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ٹنڈو الہٰ یار، ٹنڈو محمد...
    جامعہ کراچی میں پھٹنے والی 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل کر لی گئی۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے جاری ہے جو کہ آج شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کل سے اہلِ کراچی کے لیے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے یہ بھی کہا ہے کہ بلک لائنیں چارج ہونے کے بعد ڈسٹری بیوشن لائنوں میں پانی چھوڑا جائے گا، پیر کے روز شہر میں معمول کے مطابق...
    کراچی(نیوز ڈیسک)مفتی طارق مسعود نے کہا ہے کہ مودی کی کھوپڑی خراب ہوگئی ہے، ہم ملکر اسے ٹھیک کردیں گے، افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ کراچی سے آنے والے علمائے کرام کے وفد نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی طارق مسعود نے کہا کہ پہلگام واقعے میں بے گناہ لوگ مارے گئے، پہلگام واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مولانا طارق مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں، مسئلہ بھارت کے عوام کا نہیں، مودی حکومت کا ہے۔ نھوں نے کہا کہ کراچی سے آیا ہوں، افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں، مودی جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، پاکستان پر جھوٹے الزام...
    لاہور: پاکستان سپرلیگ کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کراچی کنگز اور قلندرز کی ٹیمیں پی ایس ایل کے 24ویں میچ میں مدمقابل ہیں، جس میں کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور نعیم نے شاندار آغاز فراہم کیا اور اسکور کو 90 تک پہنچایا تو محمد نعیم 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے رواں سیزن کی تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔ اس کے بعد 121 کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ شفیق عباس آفریدی کا شکار بن کر...
    پاکستان کے 25کروڑ عوام اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں، مفتی منیب الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی مارچ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔ملین مارچ کے شرکا قافلوں کی شکل میں تبت سینٹر پہنچے۔ شرکا نے پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھارکھے تھے۔ شرکا نے اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے، پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم...
    مفتی منیب الرحمٰن—فائل فوٹو اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی مارچ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بحری، بری اور فضائی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اہلسنت و جماعت کا مفتی منیب کی زیرِ قیادت کراچی میں مارچاہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔ مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی جیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل دہشت گردی...
    مفی منیب الرحمٰن—فائل فوٹو اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت میں مارچ نمائش سے تبت سینٹر پہنچا۔ ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ اس دوران عام پبلک کو جمشید روڈ، تین ہٹی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو گرومندر سے سولجر بازار، جمشید روڈ سے جیل چورنگی کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو شارع قائدین، سوسائٹی چورنگی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں تھی، شہریوں کو سوسائٹی چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کرنے کا کہا گیاٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کے دوران سوسائٹی چورنگی سے آنے والے ٹریفک کو پیپلز...
     پی ایس ایل سیزن 10 کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے  ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ملزمان نے چھینے ہوئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور اسلحہ سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے افغان کیمپ سپر ہائی وے پر کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور ایک پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے چھینے ہوئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور اسلحہ سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں ایف آئی...
    شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کی فراہمی چھ دن بعد بھی معمول پر نہیں آسکی، پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 6 دن میں ایک ارب گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ آنے والے 48 گھنٹوں تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے، جبکہ چیف انجینئر بلک ظفر...
    محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کہا دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پیر کے روز شام کے وقت کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں پیر کو موسم گرم و مرطوب رہے، جبکہ شام کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    موچکو یارمحمد گوٹھ  گھرمیں فائرنگ سے6 بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں خاتون کی شناخت 35 سالہ شہناز ولد کامران کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کامران نے 2 شادیاں کی ہوئی تھی، جاں بحق خاتون پہلی بیوی تھی اوراس سے 6 بچے ہیں جبکہ شوہرنے دوسری شادی تین سال قبل کی تھی اور دوسری بیوی سے بھی اس کا ایک بچہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کا شوہراسٹیٹ ایجنٹ ہے، رات گئے میاں بیوی میں کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہوا اورصبح خاتون نے شوہرکے پستول سے مبینہ طور پرخود...
    — فائل فوٹو کراچی میں رینجرز اور پولیس نے افغان کیمپ سپر ہائی وے پر کارروائی کی ہے۔رینجرز کے ترجمان  کے مطابق کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور ایک پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، افغان گروپ کے 2 ملزمان گرفتارکراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے چھینے ہوئے...
    —فائل فوٹو  کراچی میں آج مذہبی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملین مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ مارچ مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف کیا جا رہا ہے، مارچ بعد نمازِ ظہر مزارِ قائد نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق باغ جناح نزد نمائش چورنگی میں مارچ شرکاء گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گرومندر، جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش تک عام عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شہری گرومندر سے بہادر روڈ، جمشید روڈ سے جیل چورنگی جبکہ سوسائٹی چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت...
    ---فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کا ’سلام سندھ‘ ٹرین مارچ کراچی سے روانہ ہو گیا۔ترجمان تحریک انصاف سندھ کے مطابق ٹرین مارچ شام کو ڈہرکی پہنچے گا۔ تحریک انصاف کا کراچی تا سکھر ٹرین مارچ حیدرآباد پہنچ گیاپی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین، حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی اور ڈاکٹر مسرور سیال سمیت دیگر کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئے۔ سلام سندھ ٹرین مارچ کا صوبے کے 30 شہروں کے ریلوے اسٹیشن پر استقبال کیا جائے گا۔سلام سندھ ٹرین مارچ میں وکلاء، پی ٹی آئی رہنما اور خواتین شامل ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی سندھ کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ کے گھوٹکی پہنچنے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) محکمۂ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آج گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں آج (اتوار)گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے...
    کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) اور کراچی پریس کلب نے پیکا ایکٹ کی فوری واپسی کا مطالبہ کردیا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد نے ہر سال کی طرح 3مئی کو ’’عالمی یوم آزادی صحافت‘‘ کی اہمیت  اجاگر کرتے ہوئے غزہ میں نامساعد حالات میں کام کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں پاکستان اور غزہ سمیت پوری دنیا میں اپنی جان سے گزرجانے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود آزادی صحافت کی جدوجہد جاری رہے گی۔ پریس کلب کے سیکریٹری سہیل افضل نے کہا کہ صحافیوں کو کبھی آئین میں دی گئی آزادی نہیں...
    کراچی: نادرن بائی پاس میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ملک کے مختلف شہروں سے لائے گئے قربانی کے جانوروں کی بھرمار ہے جہاں تمام صوبوں اور چھوٹے بڑے شہروں اور کراچی کے فارم ہاؤسز سےٹرکوں اور ٹرالرز میں لدے خوبصورت گائے، بیل بکرے، بچھڑے، بچھیا اور اونٹ مویشی منڈی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی کی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ منڈی میں خیبرپختونخوا (کے پی)، کشمیر اور پنجاب بلاکس قربانی کے جانوروں سے بھر گئے ہیں، وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں دو من سے لے کر دس من تک کا خوبصورت...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسابقتی ٹریبونل کا کراچی میں دودھ کی قیمتوں پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا جبکہ ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز پر عائد جرمانوں میں بھی کمی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کا حکم دیا۔ کمٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ دودھ کی قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں اور اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی جمع کروائیں۔ ٹریبیونل نے ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں بھی کمی کر دی ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن...
    جاں بحق بائیک سوار کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، بائیک سوار کی شناخت نہیں ہو سکی، اندازاً عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے چاکیواڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے خونی حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ چاکیواڑہ نمبر دو میں سالار پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔ جاں بحق بائیک سوار کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، بائیک سوار کی شناخت نہیں ہو سکی، اندازاً عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔
    واردات کے چند سیکنڈ بعد ہی ایک سیاہ رنگ کی ویگو میں سوار اے ایس آئی موقع پر پہنچا اور پوچھا کہ لٹ گئے، جب انہوں نے ہاں کہا اور نشاندہی کی کہ وہ ملزمان کی گاڑی جا رہی ہے، جس پر وہ سیاہ ویگو ملزمان کی گاڑی کے تعاقب میں چلی گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میرپورخاص جانوروں کی خریداری کیلئے جانے والے ایک درجن سے زائد قصابوں کو مسلح ملزمان نے سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب روک کر 95 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ گڈاپ سٹی تھانے میں درج کر لیا، مدعی مقدمہ فرحان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ دیگر...
    —فائل فوٹو  بدھ کے روز جامعہ کراچی میں ٹوٹنے والی پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے سے جاری ہے جو کہ آج شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق 84 انچ کی پانی کی لائن کی مرمت کا کام 4 روز سے جاری ہے۔ 84 انچ قطر پائپ لائن کا ٹوٹنا باعث تشویش، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے، ایم کیو ایم کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ... گذشتہ روز سی او او واٹر کارپوریشن اسداللّٰہ خان نے مرمتی کام کا جائزہ لیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پانی کی لائن پرانی ہونے کے باعث...
    کراچی: بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر کے اندر دھماکے سے جھلس کر جاں  بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈا کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد علاج کے لیے کراچی منتقل کیے گئے زخمیوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔  مجموعی طور پر 40 سے زائد زخمیوں میں سے 2 پہلے ہی انتقال کر چکے تھے جب کہ مزید 4 افراد گزشتہ شب دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ سلمان...
    —فائل فوٹو کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور  مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانمحکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔ کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہر میں مغرب سے سمندری ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
    —فائل فوٹو نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے مزید 4 زخمی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں دورانِ علاج دم توڑنے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سلمان، وزیر احمد، دُر محمد اور عبدالباسط شامل ہیں۔ نوشکی: ٹرک میں آگ لگنے کا واقعہ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہگزشتہ روز نوشکی کے قریب ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کراچی کے نجی اسپتال میں نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 10 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 17 زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ نوشکی میں چند...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں جاری ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا ، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ...
      کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز دودھ کی قیمت کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں، ٹریبونل تحریری یقین دہانی جمع کرانے کی ہدایت،مرکزی عہدیداران کی درخواست پر جرمانوں میں کمی کر دی کمپی ٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کو کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔سی سی پی کے مطابق ٹربیونل نے ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں بھی کمی کر دی ہے ۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے حاجی سکندر نگوری پر بالترتیب عائد ایک ملین اور پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کم کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس...
    شہرِ قائد میں کبوتروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی ایک خاص قسم کی پھیپھڑوں کی بیماری میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس بیماری کو ’برڈ فینسرز لنگز‘ کہا جاتا ہے اور اس کے متاثرین میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔  ماہر امراضِ تنفس ڈاکٹر محمد عرفان کے مطابق، اسپتال میں ہر ہفتے 15 سے 20 نئے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جو کبوتروں سے پیدا ہونے والی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ کبوتر کے پروں اور فضلے کے باریک ذرات فضا میں شامل ہو کر سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں، جو پھیپھڑوں میں الرجی، سوجن اور مستقل نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ذرات گھروں...
    تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ دودھ کی قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں اور اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی جمع کروائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کمپی ٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کو کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ سی سی پی کے مطابق ٹربیونل نے ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں بھی کمی کر دی ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے حاجی سکندر نگوری پر بالترتیب عائد ایک ملین اور پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کم کرکے...
    کمپی ٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کو کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ سی سی پی کے مطابق ٹربیونل نے ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں بھی کمی کر دی ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے حاجی سکندر نگوری پر بالترتیب عائد ایک ملین اور پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کم کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کر دیے گئے ہیں۔ کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ دودھ کی قیمتوں کے تعین...
    کراچی: نیو کراچی ایوب گوٹھ کپڑے کے گودام میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر ہوگئیں۔ کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے 2 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد  گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا۔  فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اورآتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکم کے مطابق گودام میں آگ لگنے کی اطلاع نو بجکر ستاون منٹ پر موصول ہوئی تھی جس کے بعد کے ایم سی کے 2 فائر ٹینڈرز اور ریسکیو 1122 کے 2 فائر ٹرک اور ایک ایمبولنس موقع پر پہنچی تھی، انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا...
    نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ 60 زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے ضلعی انتظامیہ نوشکی کے مطابق گزشتہ 2دنوں کے دوران نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے کراچی میں زیر علاج افراد میں سے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی ہے۔ More than 30 people were injured in #Nushki #Balochistan نوشکی: بس اڈے کے قریب تیل بردار ٹرک میں لگی آگ بجھانے کے...
    کراچی سے گوادر اسمگل کی جانے والی 5 کروڑ روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات کے 18 ہزار باکسز ضبط کر لیے گئے۔ ڈرگ انسپیکٹر ساؤتھ ساجد میمن نے ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں توحیدی گڈز ٹرانسپورٹ کے ویئر ہاؤس پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات ضبط کرکے گڈز ٹراسپورٹر کو گرفتار کرلیا۔ ڈرگ انسپیکٹر ساؤتھ ساجد میمن کے مطابق غیر رجسٹرڈ بھارٹی ادویات کراچی سے گوادر اسمگل کی جا رہی تھی، ادویات نشے کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔ غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات کے 18 ہزار باکسز میں 19 لاکھ ٹیبلیٹس تھی جن کو ضبط کیا گیا۔ ضبط کی گئی ادویات توحیدی گڈز ٹراسپورٹ کے...
    چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین---فائل فوٹو چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین سوہو کا کہنا ہے کہ نقل مافیا کی روک تھام کے لیے انتظامات کر رکھے ہیں۔کراچی میں انٹر امتحانات سے متعلق پریس کانفرنس میں چیئرمین غلام حسین نے کہا کہ 5 مئی سے انٹر بورڈ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ 26 ہزار طلباء شریک ہوں گے۔ کراچی: انٹر کے امتحانات کے پہلے مرحلے کا آغاز 5 مئی سے ہوگاانٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر...
    کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی روڈ پر افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئیں۔ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ملیر ندی کے قریب کورنگی کراسنگ اور قیوم آباد کے درمیان پیش آیا، جہاں ایک واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کو ٹکر مار دی۔ ٹینکر کے نیچے آنے کے باعث خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ مرد زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، جنہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ اس دوران مشتعل افراد نے...
    فائل فوٹو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی پورٹ پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گدھوں کی کھالیں  برآمد کرلی گئیں۔ترجمان کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے ساؤتھ ایشیا پاکستان پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھوں کی کھال بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کراچی: 2 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتارکراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ گرین چینل سے کلئیر شدہ کنٹینرمیں چمڑے کی مصنوعات کے 285 پیکجز کو ظاہر کیا...
    ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود کو ایک ماہ کے لیے جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، جس کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کی مخصوص فضائی حدود یکم مئی سے 31 مئی تک ہر روز صبح 4 بجے سے صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ...
    ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو نے بتایا کہ نوشکی واقعے کے پانچ زخمی کراچی میں زیر علاج تھے، جو دم توڑ گئے۔ مجموعی طور پر اس واقعہ میں چھ افراد کی جان چلی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چند روز قبل نوشکی میں پیٹرول ترسیل کرنے والی ٹرک میں آگ اور دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو نے بتایا کہ نوشکی واقعے کے پانچ زخمی کراچی میں زیر علاج تھے، جو دم توڑ گئے۔ مجموعی طور پر اس واقعہ میں چھ افراد کی جان چلی گئی ہیں۔ ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی شہریوں سے بھتہ خوری کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا۔ صدر موبائل مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر سے پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے گرومندر کے قریب ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چھین لیا۔ متاثرہ تاجر کے بیان کے مطابق، واقعہ 29 اپریل کو پیش آیا جب ملزم فیضان نے اپنے تین ساتھی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ تاجر کو روکا، تلاشی کے بہانے اسے ہراساں کیا اور پھر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن کی کارروائی، کراچی پولیس کا سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار متاثرہ شخص کی شکایت پر جمشید کوارٹر پولیس اسٹیشن میں بھتہ خوری...
    کراچی: وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے بعد موسم بدستور خراب ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز نے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، اس سے قبل پی کے-308 نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی۔ حکام نے بتایا کہ فضا میں کئی منٹ چکر لگانے کے بعد پی کے-308 کو ملتان ائیرپورٹ لینڈنگ کی ہدایت کی گئی، جس میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ پی آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ موسم بہتر ہوتے ہی پرواز کو ملتان سے اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا۔
    ویب ڈیسک : اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث  فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور 8 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔موسم کی خرابی کے باعث  فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور 8 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرانا پڑا جب کہ  11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہوسکیں۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ابوظبی سے اسلام آباد پہنچی پرواز  پی کے 262 پشاور اتارلی گئی، شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو کراچی لینڈ کرایا گیا۔ابوظبی سے اسلام آباد کی پرواز ای وائی...
    اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے 8 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرنا پڑی۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکیں، اسلام اباد سے بشکک، کراچی مسقط، ریاض، ابوظبی اور بحرین کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ابوظبی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 262 پشاور اتار لی گئی جبکہ شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو کراچی لینڈ کرا دیا گیا۔ ابوظبی سے اسلام اباد کی پرواز ای وائی 300 اور کراچی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 308 کو ملتان موڑ دیا گیا۔ کوئٹہ اسلام آباد کی نجی ایئر کی پرواز ایف ایل 857 کو پشاور لینڈنگ...
    ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے  انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کی گئی، ملزم نے امریکی ویزے کیلئے پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کے جعلی دستاویزات جمع کروائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے  انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔
    چھاپہ مار کارروائی میں 4 کروڑ روپے کی غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے لیاری میں چھاپہ کر غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں موقع سے ملزم مقبول زہری کو گرفتار کیا گیا، ملزم بیرون ملک سے درآمد شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات، اسٹیرائیڈز کی ترسیل اور خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی میں 4 کروڑ روپے کی غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔ ملزم مذکورہ ادویات کراچی اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتا تھا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈریپ حکام بھی ہمراہ موجود تھے، ملزم کو گرفتار...
    کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے لیاری میں چھاپہ کر غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں موقع سے ملزم مقبول علی زہری کو گرفتار کیا گیا، ملزم بیرون ملک سے درآمد شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات، اسٹیرائیڈز کی ترسیل اور خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی میں 4 کروڑ روپے کی غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔ ملزم مذکورہ ادویات کراچی اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتا تھا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈریپ حکام بھی ہمراہ موجود تھے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    کراچی میں تعینات روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے بھارت اور پاکستان کی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔کونسل آن فارن ریلیشن کراچی کی جانب سے عالمی جنگ دوئم کے خاتمے کو اسی سال گزرنے پر کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت جامعات کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے علاوہ ہر کوئی جنگل میں رہ رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود ایک ماہ کیلیے جزوی طور پر بند کردی گئی ہے اس حوالے سے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے ای) نے ناٹم جاری کردیا ہے جس کے مطابق کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجن ( ایف آئی آر) کی مخصوص فضائی حدود یکم مئی سے 31 مئی تک ایک ماہ کے لیے جزوی طور پر بند کردی گئیں۔ناٹم کے مطابق کراچی...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کے ایوی ایشن حکام نے کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجنز (ایف آئی آرز)  میں  فضائی حدود کے مخصوص حصوں کو ایک ماہ کے لیے عارضی طور پر بند کردی ہے ۔  اے آر وائے نیوز کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے متعلق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے  ایک تازہ نوٹم بھی جاری کردیا   ہےجس کے مطابق  دونوں شہروں میں فضائی حدود کے مخصوص حصے  یکم  مئی سے 31 مئی 2025 تک روزانہ صبح 4:00 بجے سے صبح 8:00 بجے تک بند رہیں گے۔ پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ایوی ایشن ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ...
    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کاروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے، جن کی شناخت محمد سلیمان ، محمد حسین اور شیخ محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد سلیمان تھائی لینڈ سے کراچی پہنچا تھا، ملزم کے موبائل فون سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق آڈیو اور ٹیکسٹ پیغامات برآمد ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟ چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی، جس میں 1 لاکھ چائنیز یوآن ، 35 ہزار 540 تھائی بھات اور 77 ہزار پاکستانی روپے شامل...
    بھارت میں دورانِ علاج فوت ہونے والے کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کی تدفین آج مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔مرحوم کے والد کے مطابق آریان شاہ کی میت کراچی سے کوئٹہ پہنچادی گئی ہے اور تدفین آج 10 بجے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔ بھارت میں انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت کراچی نہ پہنچائی جاسکیبھارت میں دوران علاج انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ایئر لائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی پہنچائی نہ جاسکی۔ آریان شاہ کی میت بھارتی شہر چنئی سے کولمبو کے راستے گزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔ کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کا 25 اپریل کو بھارت کے شہر چنئی میں دورانِ علاج انتقال ہوا تھا۔ وہ دل...
    کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کے ایک مخصوص حصے کی فضائی حدود آج رات 3 بجے سے صبح 11 بجے تک 8 گھنٹے کے لیے جزوی طور پر دستیاب نہیں رہے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ بندش سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی جا رہی ہے، جس کے حوالے سے نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی کمپنیاں ایئربس 320 طیارے گراونڈ  کرنے پر مجبور ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جزوی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر...
    کراچی: شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 20 سالہ نیہا کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے جبکہ اہلخانہ نے بتایا کہ گھریلو چپقلش کی وجہ سے نیہا نے دروازے کی چوکھٹ سے اپنے دوپٹے کو باندھ کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے سپرد کر دی جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین بھی کر...
    کراچی: وفاقی وزارت بحری امور نے سمندری آلودگی پر قابو پانے اور شہر کا فضلہ ٹریٹمنٹ کے بغیر سمندر میں گرنے جیسے سنگین آبی آلودہ کے مسئلے کے تدارک کے لیے سندھ حکومت اور میئر کراچی کے ساتھ اشتراک عمل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے وفاقی وزیر بحری امور چوہدری جنید انور نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مکتوب لکھنے اور میئر کراچی سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔ نہروں کے خلاف دھرنے سے متاثرہ کارگو پر ڈیمرج اور پورٹ چارجز میں رعایت دی جائیگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سمندری آلودگی کے مسئلے پر سندھ حکومت اور میئر کراچی کے اشتراک کے بغیر قابو پانا مشکل ہے، وفاقی وزارت بحری امور فضلہ کو ٹریٹ...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقے 2 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 6...
    اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ شراکت داری کا اہم معاہدہ کر لیا جس میں وزیرِ ریلوے نے فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے ہے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی، وزیرِ ریلوے نے راولپنڈی میں ریلوے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈی ایس راولپنڈی سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدت کے لیے بلند ہمت اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرین منصوبے کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک سامان کی ترسیل کی مدت کو 4 دن سے کم کیا جائے گا، یہ اقدام سڑکوں...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں دو تنخواہیں لینے والے ایک سو ایک لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے۔کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران میئر کراچی نے کہا کہ ادارے کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے، دو تنخواہیں لینے والے اب اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کا ریکارڈ اور بجٹ کو بھی اس سسٹم پر ڈال رہے ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو بہتر بنانے کیلئے کے ایم سی ریفارمز کمیٹی کا قیاماس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئیر ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیاز علی ابڑو کمیٹی کے کنوینر مقرر کرلیے گئے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان...
    — فائل فوٹو کراچی کی سڑکوں کو بین الاقومی طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں شہر کی مختلف سڑکوں کو ماڈل روڈ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں عبداللّٰہ ہارون روڈ کو پہلا ماڈل روڈ بنانے پر اتفاق ہوا، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ہاظم بنگوار کو ماڈل روڈز سے متعلق ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائدکراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔ ہاظم بنگوار کے مطابق زینب مارکیٹ، صدر سے کلفٹن اور دو تلوار تک ماڈل سڑک بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم سے...
    — فائل فوٹو کراچی میٹرک بورڈ کے متعدد ملازمین کی سروسز بک سیکریٹری آفس سے غائب ہوگئیں۔چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کے مطابق کچھ ملازمین کی سروسز بک غائب ہونا تشویشناک ہے، اس معاملے کی تحقیقات اور سروسز بک ریکور کروانے کا حکم دیا ہے۔غلام حسین سوہو نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور چوری کی 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں ایوب گوٹھ، جمالی گوٹھ اور مچھر کالونی میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ کراچی: رینجرز اور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان دھر لیےکراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان گرفتار کر لیے۔ رینجرز کے...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے آج رات بارش برسانے والے سسٹم کے ملک میں داخل ہونے کے سلسلے میں کراچی کے موسم سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.4گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
    کراچی (ویب ڈیسک) دوران علاج بھارت میں انتقال کر جانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی نہ پہنچائی جاسکی، اہلخانہ کےمطابق آریان کا غیر ملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچایا گیا تابوت خالی نکلا ہے۔ جیونیوز کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ غیر ملکی عملے کی غفلت کے باعث آریان کی میت ابھی کولمبو ہی میں ہے اور میت کو آج کراچی لایا جائے گا۔  یاد رہے  کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالا نوجوان آریان شاہ بھارت کے نجی اسپتال میں علاج کے دوران وفات پاگیا تھا مگر اسپتال انتظامیہ نے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر میت دینے سے انکار کردیا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان...
    ---فائل فوٹو کراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملیر سٹی کے غازی گوٹھ سے بزرگ خاتونن کی صندوق میں بند لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت صفیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو لیاری چاکیواڑہ کی رہائشی اور غیرشادی شدہ تھیں۔ کورنگی، گھر کے باہر نوجوان کی لاش ملی، پہلی بیوی کے بھائیوں نے قتل کیا، والد کراچی کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر جی 6 سے 20 سالہ... پولیس کے مطابق مقتولہ پیر کے روز دوپہر 2 بجے گھر سے اکیلی نکلی تھی، مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسکا گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ...
    کراچی: بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 10 نورانی ہوٹل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ منیب اور 20 سالہ شایان کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ داؤد خان ولد سمیع اللہ خان کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے شہریوں کی مدد سے حادثے...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن پاور ہاؤس کے علاقے میں عالمگیر ویلفیئر کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایدھی ویلفیئر کے مطابق مطابق زخمیوں کی شناخت 30 سالہ عباد حسین ولد مرزہ خان، 35 سالہ صدام، 7 سالہ درناز دختر صدام، اور 5 سالہ اویس ولد صدام کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کے مطابق متاثرہ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جب اچانک ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ جائے...
    بھارت میں دوران علاج انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ایئرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی پہنچائی نہ جاسکی۔آریان کے اہلخانہ نے بتایا کہ آریان کا غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچایا گیا تابوت خالی نکلا۔ غیر ملکی عملے کی غفلت کے باعث آریان کی میت ابھی کولمبو ہی میں ہے، اب میت کو کل کراچی لایا جائے گا۔آریان شاہ گذشتہ جمعہ کو بھارت کے شہر چنئی کے ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگیا تھا، ان کی میت اسپتال انتظامیہ نے علاج کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی بناء پرروک لی تھی۔حکومت بلوچستان نے پاکستانی سفارتخانہ کے ذریعے اسپتال اور سفری اخراجات کی ادائیگی ممکن بنائی۔
    کراچی: جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی مرکزی لائن پھٹ گئی ہے جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اور پانی کے ضیاع سے ایک کلو میٹر تک کا علاقہ زیرآب آگیا،  متاثرہ علاقے کی تمام گلیوں میں پانی داخل ہوکر گھروں کے اندر جمع ہوگیا، علاقہ سیلابی صورتحال کا منظر پیش کررہا تھا، دروازے ٹوٹ گئے گاڑیاں خراب ہو گئیں جبکہ پانی کا وال بند کرنے میں بھی تاخیر کی گئی جس کی وجہ سے کئی گھنٹے تک لائن سے پانی جاری رہا جبکہ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ 84 انچ کی سائفن 19 پھٹ گئی جس کا مرمتی کام 96 گھنٹے میں مکمل ہو گا شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ تفصیلات...
    بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقے 2 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ دادو،...
    پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں (سوائے کراچی کے) بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن روشنیوں کے شہر کے نام سے مشہور معاشی حب کراچی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان دنوں شہر کا ہر علاقہ لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہے، جن مقامات پر عام دنوں میں بجلی نہیں جاتی وہاں بھی مرمتی کی بنیاد پر بجلی منقطع کردی جاتی ہے، شہر کراچی کی مجموعی صورت حال یہ ہے کہ شہریوں کو کم سے کم 2 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے بجلی بندش کا سامنا ہے جبکہ درجہ حرات 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت سندھ اور کے الیکٹرک کے درمیان واجبات کا معاملہ مزید سنگین ہو...
    ریلی کا آغاز جامعہ کی انتظامی عمارت سے ہوا اور آزادی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے جارحانہ عزائم، سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ معطلی اور پاکستان سے یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد عراقی کی قیادت میں بھارتی غیر ذمہ دارانہ رویے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی کیخلاف احتجاج وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد عراقی کی قیادت میں بھارتی غیر ذمہ دارانہ رویے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی کیخلاف احتجاج وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد عراقی کی قیادت میں...
    شرکاء سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے بھارت یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں بھارتی جارحیت، غیر ذمہ دارانہ رویے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی جس میں اساتذہ، طلبا و طالبات اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز جامعہ کی انتظامی عمارت سے ہوا اور آزادی چوک پر اختتام...
    —فائل فوٹو کراچی میں ڈینگی کی 38 سامنے آگئے، شہر میں سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 12 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ ڈینگی سے بچاؤ اور فوری علاج کیسے ممکن بنایا جائے؟پاکستان میں ایک بار پھر ڈینگی بخار نے سر اُٹھا لیا ہے، ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے سیکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں جن کی تعداد زیادہ تر پنجاب میں پائی جا رہی ہے، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ملک بھر کے لوگوں کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال شہرِ قائد میں ڈینگی کے 198 کیس سامنے آئے جبکہ اپریل میں کیسز کی تعدا 38 ہے جس میں سب سے زیادہ ضلع شرقی 12 مریض ریکارڈ کا...
    جامعہ کراچی کے رہائشی علاقے کے قریب سے گزرنے والی پانی کی 84 انچ کی لائن پھٹنے سے جامعہ کراچی کے رہائشی علاقےکا بیشتر حصہ زیر آب آگیا، اس لائن سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی لائن سائفن نمبر 19 لیک ہوگئی۔ سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے متاثرہ لائن کی فوری مرمت کے احکامات جاری کر دیے، واٹر کارپوریشن نے پانی کے پریشر کو کم کردیا ہے تاکہ مرمتی کام شروع کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: طلبا کے لیے ڈریس کوڈ کا اعلان کیوں کیا؟ جامعہ کراچی نے وضاحت کردی ترجمان کے مطابق پانی کی مقدار...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی غازی گوٹھ میں صدوق میں ایک خاتون کی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر غازی گوٹھ شیل پیٹرول پمپ والی گلی میں ایک صندوق سے 60 سالہ خاتون کی لاش ملی۔  اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے بعدازاں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔  مزید پڑھیں: کراچی؛ تالاب سے نوجوان کی لاش برآمد، پانی کی بالٹی میں ڈوب...
    کراچی: سپرہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بھانجہ زخمی ہوگیا ، متوفی کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔  تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے خان جی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 9 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ عدنان خان ولد سعید خان اور زخمی کی 9 سالہ عفان ولد عمیر کے نام سے کی گئی۔  مزید پڑھیں: کراچی:...
    اپنے خطاب میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ سیاست ایک نئے ڈھنگ میں نکل گئی ہے جس میں سیاسی پارٹی کھوکھلی ہوگئی ہیں، اگر ہمیں اپنی پارٹی کو قائم دائم رکھنا ہے تو پھر تاج حیدر کے مشعل راہ کو اپنانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے مشترکہ تعاون سے معروف سیاسی رہنما تاج حیدر کی یاد میں تعزیتی اجلاس آرٹس کونسل میں منعقد ہوا۔ تعزیتی اجلاس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، تاج حیدر کی اہلیہ ناہید وصی، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، معاون خصوصی وزیراعلی سندھ و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سید وقار...
    کراچی: عزیز بھٹی پولیس نے طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر ڈکیت ظاہر کرنے کی کوشش کی، پانچ ہزار روپے اور قومی شناختی کارڈ بھی چھین لیا، ایس پی گلشن اقبال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے، عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں تعینات شاہین فورس کے اہل کاروں نے موٹر سائیکل سوار طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ طالب علم کو ڈکیت ظاہرکرنے کے بعد ہاتھ میں اسلحہ تھما کر اس کا موبائل فون سے جھوٹا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔ شاہین فورس کے اہل کار طالب علم پر گھناؤنے الزام بھی عائد کرتے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ کراچی میں کسی قسم کی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی عمارت کی منظوری نہ ہونے، منظوری سے زائد فلورز یا منظوری کے تحت تعمیر نہ ہونے والی عمارت کو بھی غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لوگوں کی رجسٹریشن اور ان کو لائسنس کے اجرا کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکرٹری ہائوسنگ ٹاون...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل ۔2025 )کراچی الیکٹرک کمپنی میں انتظامی کنٹرول اور کارکردگی کے سنگین مسائل کے پیش نظر سرمایہ کار وں کی کمپنی میں دلچسپی ختم ہوگئی ہے بین الاقوامی ادارے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک قانونی تنازعات اور مسلسل خراب کارکردگی سے دوچار ہے ساتھ ساتھ قانونی کشمکش میں بھی الجھی ہوئی ہے یہ قانونی تنازع سعودی سرمایہ کاروں اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان کمپنی کے انتظامی کنٹرول کے سبب ہے .(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق شیئر کم ہونے کے باوجود کمپنی کا مکمل کنٹرول سعودی سرمایہ کاروں نے سنبھال رکھا ہے جبکہ پاکستانی سرمایہ...
    جوہر موڑ کراچی پر احتجاج سے خطاب میں ترجمان آئی ایس او کا کہنا تھا کہ یہ اجتماع نہ صرف مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا مظہر ہے بلکہ دنیا بھر کے باشعور نوجوانوں کے لیے یہ پیغام بھی ہے کہ ظالم قوتوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہر انسان کا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام جوہر موڑ کراچی پر ایک بھرپور اور پُرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ مظاہرے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم، اسرائیل نواز تنظیم ’’شراکا‘‘ اور موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں پُرجوش نعرے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب زیادہ تر افراد کے لیے دو طرفہ کشیدگی معمول کی بات بن چکی ہے، جس پر وہ یا تو محض تجسس کا مظاہرہ کرتے ہیں یا پھر تفنن طبع سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایک مخصوص طبقہ یعنی سرحد پار شادیوں میں بندھے جوڑے، ایسے حالات میں گہرے جذباتی صدمے سے دوچار ہو جاتے ہیں، کیونکہ سرحد کی بندش ان کے لیے اپنے پیاروں سے بچھڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔ حال ہی میں، بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد، بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف شدید جوابی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں سرحد کی بندش اور یکطرفہ طور پر...
    فوٹو بشکریہ پی پی آئی کراچی میں کینال منصوبے کے خلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے سے جانے والے لنک روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کےلیے بند ہیں۔ کراچی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج احتجاج کا اعلان ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کراچی سے ٹھٹہ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بھی ٹریفک کےلیے بند ہیں اور کراچی سے ٹھٹہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے پورٹ قاسم کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔اس صورتحال کو سنبھالنے کے لیے گلشن حدید لنک روڈ پر ریپڈ ریسپانس فورس...
    کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنیوالے ملکی و غیر ملکی ایجنٹوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر ان کی تلاش کیلیے اپنے نیٹ ورک کو ٹاسک دیدیا، یہ بات قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے بتائی.  انھوں نے بتایا کہ کراچی میں افرا تفری پھیلانے اور دہشت گردی کی وارداتوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے بھاری معاوضے کی لالچ دے کر سرکاری افسران اور ملک کی اہم شخصیات کی آمد و رفت کے بارے میں مخبری کرنے والے ایجنٹوں کی گرفتاری کیلیے اہم ٹاسک دیا گیا ہے. انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں غربت اور بے روزگاری کے مسائل...
    کراچی (اوصاف نیوز)فلائٹ شیڈول کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے سبب آج کراچی گوادر کی پروازوں میں 8 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔ گوادر کیلئے پرواز سے قبل عملے نے طیارے میں‌فنی خرابی کا پتہ چلا لیا جس سے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 735 کا اے ٹی آر طیارہ گزشتہ روز کراچی سے سکھر گیا تھا تاہم طیارے میں فنی خرابی کے باعث طیارہ سکھر سے کراچی نہ آسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طیارے کو آج صبح 7 بجے کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور گوادر جانا تھا۔ طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے گوادر کی پرواز میں 8 گھنٹے تاخیر کردی گئی۔گوادر سے...
    — فالئل فوٹو فلائٹ شیڈول کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے سبب آج کراچی گوادر کی پروازوں میں 8 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 735 کا اے ٹی آر  طیارہ گزشتہ روز کراچی سے سکھر گیا تھا تاہم طیارے میں فنی خرابی کے باعث طیارہ سکھر سے کراچی نہ آسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طیارے کو آج صبح 7 بجے کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور گوادر جانا تھا۔طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے گوادر کی پرواز میں 8 گھنٹے تاخیر کردی گئی۔گوادر سے کراچی کی واحد پرواز پی کے 504 بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
    ---فائل فوٹو کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی: پارہ 38 پر گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس ہونے لگیکراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، سمندری ہوائیں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب رامسوامی کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک کے آفس پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک کے آفس پر شدید پتھراؤ کیا جبکہ کے الیکٹرک آفس کے باہر کھڑے کے الیکٹر کے دو منی ٹرکوں پر بھی پتھراؤ کر کے اس کے شیشے توڑ دیے جبکہ منی ٹرک پر ڈنڈے بھی برسائے گئے۔ مظاہرین نے کے الیٹرک اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، رامسوامی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح 7 بجے سے علاقے کی بجلی بند کی ہوئی ہے ، شدید گرمی میں بجلی بند ہونے سے پورے دن...