پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے سا تھ با رش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ہوائیں کل ملک میں داخل: 4 مئی تک آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لا ہور، گوجرانوالا، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہائوالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، تونسہ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور گردونواح میں تیز ہوائوں یا آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری یا موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علا قوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پھر ژالہ باری کا الرٹ، شو رومز مالکان نے حفاظتی اقدامات کرلیے
لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 177 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس غازی روڈ پر 112 یو ایم ٹی ، شاہراہ قائد اعظم 69،عسکری ٹین 86 اور لاہور امریکن اسکول پر 107 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود، بارش کا بھی امکان
کراچی:شہر قائد میں دو روز تیز دھوپ نکلنے کے بعد پیر کی صبح موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع ابر آلود ہونے سے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابرآلود ہے جبکہ کلفٹن، ایم جناح روڈ اور شارع فیصل پر ہلکی بارش اور پھوار سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے، سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں متواتر بحال رہنے کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم سندھ کے ساحلی مقامات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
پاکستان پر ایک نیا مون سون سلسلہ 16 سے 19 ستمبر کے دوران اثر انداز ہو رہا ہے، سسٹم کے زیر اثر سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم ابرآلود رہ سکتا ہے۔ کراچی میِں سسٹم کے نتیجے میں فی الوقت تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب، ویدر اَپ ڈیٹس کی پیشگوئی کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بحیرۂ عرب سے آنے والی نم ہواؤں اور نچلی ہواؤں کی سطح پر کنورجنس زون کے زیرِ اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
ویدر اپ ڈیٹس کے مطابق کراچی کے کچھ محدود علاقوں میں کل صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان معتدل بارش بھی ہو سکتی ہے۔