توشہ خانہ ٹو کیس :بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے وکیل کی کیس دوسرے بینچ میں منتقل کرنے کی استدعا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل نے کیس دوسرے بنچ میں منتقل کرنے کی استدعا کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت کے سامنے پیش ہو ئے ۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کلائنٹ کی ہدایات کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں، یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئر جج پہلے سے سن چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی، عِدت کیس میں انہی گرائونڈز پر کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کا آرڈر ہو گیا، ہائیکورٹ میں اتنے سینئر ججز موجود ہیں اور مجھے اپنے کلائنٹ کی ہدایات ہیں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید کہا کہ میرے پاس تحریری طور پر اعتراض کی درخواست موجود ہے لیکن دائر نہیں کرنا چاہتا، میری استدعا ہے عدالت کوئی نئی تاریخ نہ دے اور اس نکتے پر تھوڑا سوچ لے۔بعدازاں جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر مزید ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس بانی پی ٹی آئی کیس دوسرے کیس میں
پڑھیں:
سوڈان، امریکی ایجنڈا و عرب امارات کا کردار؟ تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی انٹرویو
قدرتی وسائل سے مالا مال سوڈان خانہ جنگی کا شکار کیوں؟ خانہ جنگی کے پس پردہ عوامل؟ فوج مخالف باغی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے پیچھے کون؟ سوڈان سمیت پورے افریقہ میں امریکی ایجنڈا؟ خانہ جنگی میں متحدہ عرب امارات کا کردار؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںسینیئر تجزیہ کار و کالم نگار سید راشد احد کا تعلق پاکستان کی شہ رگ کراچی سے ہے۔ وہ ریسرچ اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ ادبی شخصیت کے بھی حامل ہیں۔ وہ پاکستان کے مختلف تحقیقی اداروں و علمی مراکز میں کلیدی عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ تاریخ پاک و ہند سمیت ملکی و عالمی حالات پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے سید راشد احد کیساتھ سوڈان میں خانہ جنگی، امریکی ایجنڈا، عرب امارات کا کردار و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر ایک نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial