سینیٹ میں متنازع پیکا ترمیمی بل اور ڈیجیٹل نیشن بل منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد: سینیٹ نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی منظوری دے دی، جس پر اپوزیشن اور میڈیا تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پیکا ترمیمی بل پیش کیا، جسے اپوزیشن اور صحافیوں کی مخالفت کے باوجود ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ بل کی منظوری کے فوراً بعد اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شدید احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اس کے علاوہ صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کر لیا، جبکہ اپوزیشن ارکان نے "پیکا ایکٹ نامنظور” کے نعرے بھی لگائے۔
وزیرِ دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے اس بل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے ہے، اور اس کا صحافیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل میں اصلاحات کی گنجائش ہے۔
قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون سازی میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور یہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل بھی پیش کیا گیا، جس پر پیپلزپارٹی نے حمایت کی، جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان بالا نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے، بھارت کو دوسرے ممالک بشمول پاکستان میں دہشتگردی پر قابل احتساب ٹھہرایا جائے، پاکستان کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا۔
کے پی حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
مزید :