پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے باعث اجلاس ملتوی ، مذاکراتی کمیٹی قائم رہے گی ، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی قائم رہے گی ، تحلیل نہیں کر رہے۔
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے 45 منٹ تک تحریک انصاف کے رہنمائوں کا انتظار کیا، ان کو پیغام بھی بھیجا لیکن ان کی طرف سے جواب نہیں آیا،انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، آج کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے لیکن میرے درواز کھلے ہیں توقع رکھتا ہوں دونوں طرف سے مذاکرات کیے جائیں۔
وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب تیار کیا ہوا ہے، ہماری مثبت کوشش ہے کہ بات چیت آگے بڑھے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔