مذموم اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنانے پر حزب اللہ لبنان کیجانب سے ملکی عوام کا شکریہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
غاصب صیہونیوں کیخلاف مزاحمت پر جنوبی علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لبنانی مزاحمتی محاذ نے تاکید کی ہے کہ لبنانی عوام کی اپنے علاقوں کیجانب نقل و حرکت نے غاصب اسرائیلیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی فوج کے مقابل ملکی عوام کی جرأت مندانہ مزاحمت کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لبنانی عوام نے غاصب دشمن کے تمام اہداف کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے خصوصی بیان میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ لبنانی عوام نے مزاحمت کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا، حزب اللہ لبنان نے ملکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی گذشتہ کل و آج کی مزاحمت کامیاب رہی جس پر ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملکی عوام نے غاصب و سفاک دشمن کے مذموم ارادوں کو توڑ ڈالا ہے، لبنانی مزاحمت نے لبنانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ، بزدل اسرائیلی فوجیوں کی مخالفت کے باوجود اپنے دیہات کی جانب بڑھے کیونکہ آپ ہمیشہ فتح یاب ہیں اور یہ فتح شہداء کی کاوشوں اور پاکیزہ خون سے ممکن ہوئی۔ اپنے بیان کے آخر میں حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی فوج کے سامنے مزاحمت پر مبنی ملکی عوام کے اعلی جذبے کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ سلام ہو آپ پر، آپ کے صبر، وفا اور فتح پر!! ادھر لبنانی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ گذشتہ کی غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت و فائرنگ کے نتیجے میں ملک کے جنوب میں 24 شہری شہید اور 134 زخمی ہو گئے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے یہ اعلان بھی کیا کہ عوام کے خلاف غاصب صیہونی فوج کی آج کی فائرنگ میں بھی 1 لبنانی شہری شہید اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی لبنان میں اپنے گھروں کو لوٹتے لبنانی شہریوں کے خلاف غاصب اسرائیلی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ کے واقعات ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آ رہے ہیں کہ جب 27 نومبر کے روز غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے دستخط ہونے والے معاہدے کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج کو آج صبح 4:00 بجے سے قبل لبنانی سرزمین سے اپنا انخلاء مکمل کرنا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غاصب اسرائیلی اسرائیلی فوج لبنانی عوام غاصب صیہونی کرتے ہوئے ملکی عوام حزب اللہ
پڑھیں:
حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا یوکرین کو ٹوماہاک کروز میزائل دینے پر فی الحال غور نہیں کر رہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے 3 قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اب تک دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا یوکرین کو ٹوماہاک کروز میزائل دینے پر فی الحال غور نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ نائجیریا میں امریکی زمینی فوج یا فضائی حملے ممکن ہیں، نائجیریا میں مسیحیوں کو بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ٹیرف سے متعلق کیس ملک کی تاریخ کا اہم کیس ہے، سپریم کورٹ میں ٹیرف کیس کی سماعت میں شرکت نہیں کروں گا اور میں کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتا، جو اس فیصلے کی اہمیت کو کم کرے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا برسوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگا رہی تھی، ہم کئی ممالک خاص طور پر چین کی جانب سے استحصال کا شکار رہے، مگر اب ایسا نہیں ہے، ٹیرف نے ہمیں زبردست قومی سلامتی دی ہے۔ برطانوی شاہی خاندان سے شہزادہ اینڈیو کی شاہی نوازشات سے بے دخلی کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ "شہزادہ اینڈریو، جیفری ایپسٹین اسکینڈل افسوسناک ہے اور شاہی خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ برا ہوا۔"