Express News:
2025-07-25@14:15:27 GMT

کراچی ائیرپورٹ؛ جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتے پکڑ لیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

کراچی ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن نے کراچی ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا۔ ائیرپورٹ پر کتوں کے باعث طیاروں کے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ سائیڈ پر آوارہ کتوں کی ویڈیو پر نوٹس لیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹس لے لیا

اس سے قبل ترجمان پی اے اے نے بیان میں کہا تھا کہ  مسئلے کے حل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایئرپورٹ 3700 ایکڑ پر مشتمل ہے اور لینڈ سائیڈ گنجان آباد علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ پی اے اے نے لینڈ سائیڈ ایریا میں صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے تعاون جاری ہے۔ صوبائی قانون آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا جس سے تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی ائیرپورٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی

پی اے اے کے مطابق یہ ایک مسلسل عمل ہے اور مقامی انتظامیہ سے اس حوالے سے کوششیں تیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایدھی فاؤنڈیشن سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ ایئر سائیڈ جہاں مین فلائٹ آپریشن ہوتا ہے مکمل طور پر فینس سے محفوظ ہے اور 24 گھنٹے عملے کی نگرانی میں ہے۔ ایئر سائیڈ پر کسی بھی ممکنہ دراندازی کے لیے مکمل حفاظتی انتظامات موجود ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی ائیرپورٹ پی اے اے

پڑھیں:

راولپنڈی میں ونٹیج کا عشق، ویسپا سائیڈ کار اور سنہ 70 کا موپیڈ

راولپنڈی میں ایک وِنٹیج شوقین نے 2 نایاب گاڑیوں کو نئی زندگی بخش دی۔ ایک سائیڈ کار کے ساتھ ویسپا اور دوسرا سنہ 1970 کی دہائی کا موپیڈ۔ یہ صرف گاڑیاں نہیں بلکہ محبت، صبر اور فن کا حسین امتزاج ہیں۔

ویسپا کو  پینٹ کیا گیا ہے جس میں Dior جیسے عالمی فیشن برانڈ کے رنگوں اور انداز کو اپنایا گیا ہے۔ نرم رنگ اور آرٹسٹک ڈیزائن کے ساتھ یہ ویسپا سڑک پر چلتی پھرتی آرٹ گیلری محسوس ہوتی ہے۔ سائیڈ کار نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ مکمل فعال بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سے موبائل کوَر تک پر ٹرک آرٹ، ’ یہ ہمارا ورثہ ہے‘

موپیڈ کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے۔ اس میں پرانی طرز کی ساخت، ہلکا پھلکا ڈیزائن اور سادی مکینکس شامل ہیں۔ آج کے دور میں ایسی گاڑیاں نایاب ہیں لیکن یہ ایک سادہ دور کی خوبصورت یاد دلاتی ہیں۔

یہ سب کچھ کسی مکینک نے نہیں بلکہ ایک عام شخص نے اپنے ہاتھوں سے، بغیر کسی فنڈنگ یا ٹیم کے، صرف شوق اور لگن سے ممکن بنایا۔ پرزوں کی تلاش، پینٹنگ، ویلڈنگ، ہر کام میں جذبہ اور محنت شامل ہے۔

مزید پڑھیے: اٹلی میں ونٹیج کار فیسٹول کا شاندار انعقاد

آج جب ہر چیز رفتار اور ڈیجیٹل دنیا میں کھو چکی ہے، یہ گاڑیاں ہمیں ماضی کی سادگی، فن، اور ثقافتی ورثے کی اہمیت کا احساس دلاتی ہیں۔ یہ صرف سواری نہیں بلکہ ایک چلتا پھرتا خواب
ہیں۔ دیکھیے یہ دلچسپ ویڈیو رپورٹ۔
https://www.youtube.com/shorts/sd9cR6KbSQc

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

راولپنڈی موپیڈ ونٹیج ونٹیج اسکوٹر ونٹیج ویسپا

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان حکومت کے نوجوان پائلٹس کے تربیتی پروجیکٹ میں اہم پیشرفت
  • پاکستان سے امریکا جانے والوں کیلئے خوشخبری
  • اب پاکستان کی فضاؤں میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے اڑان بھریں گے 
  • اسکردوانٹرنیشل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی مشق، ہنگامی کارروائیوں کا مظاہرہ
  • بھارت میں 2024 میں کتے کے کاٹنے کے37 لاکھ سے زائد واقعات
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والا پی آئی اے کا ملازم گرفتار
  • پی آئی اے کا ملازم کراچی ایئرپورٹ پر سامان چوری کے الزام میں گرفتار
  • راولپنڈی میں ونٹیج کا عشق، ویسپا سائیڈ کار اور سنہ 70 کا موپیڈ
  • کراچی ایئرپورٹ پر سامان چوری کا الزام، ایک ملازم زیرحراست
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پی آئی اے ملازم گرفتار