قلعہ عبداللہ ،سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5خوارج ہلاک،2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )27اور28جنوری کی درمیانی شب خوارج کی قلعہ عبداللہ میں حملے کی کوشش۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی چیک پوسٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5خوارج ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2جوان شہیدہو ئے۔
شہید ہونے والوں میں نائیک طاہرخان،لانس نائیک طاہر اقبال شامل ہیں َ
مزیدپڑھیں:راکھی ساونت کی پاکستان میں تیسری شادی،دلہاپولیس افسرنکلا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔