مینگورہ : کمرے میں گیس بھرنے سے نئی نویلی دلہن جاں، دلہا حالت بے ہوش
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سوات:
مینگورہ کے نواحی علاقے امان کوٹ کے ایک گھر میں کمرے کے اندر سوئی گیس بھرنے سے نئی نویلی دلہن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی، دلہا حالت بے ہوشی میں پایا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق امان کوٹ باچا محلہ میں سگنیچر گرامر پبلک اسکول کے پرنسپل کیپٹن (ر) شیر محمد کے گھر کے ایک کمرے میں سوئی گیس لیکیج کے باعث ان کی نئی نویلی بہو مسماۃ (ر) جاں بحق ہوگئی جب کہ جاں بحق لڑکی کا دلہا ریحان بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
امدادی ادارے کے مطابق دلہا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ ریحان نامی نوجوان کی 12 دن قبل شادی ہوئی تھی، جاں بحق دلہن کو آبائی علاقے تھانہ مالاکنڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تربت: بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد
بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلیدہ کے پہاڑی علاقے جاڑین سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
چاروں نوجوان مقامی بتائے جاتے ہیں جو 5 روز قبل قریبی پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے تھے اور لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش جاری تھی۔
واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔