آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلرڈائس اپنے عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ جیف ایلر ڈائس نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایلر ڈائس نے 2012 میں آئی سی سی میں کرکٹ کے جنرل منیجر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کے عہدے پر فائز تھے۔ جیف ایلر ڈائس کو نومبر 2021 میں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا ، اس سے قبل وہ 8 ماہ تک قائم مقام سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے۔
دوسری جانب، آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے میں جیف ایلر ڈائس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اپنی کوششوں سے عالمی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، ہم ان کی خدمات پر شکر گزار ہیں اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اس موقع پر جیف ایلر ڈائس کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور ہم نے کرکٹ کی عالمی سطح پر رسائی بڑھانے کے لیے جو کوششیں کیں، مجھے ان نتائج پر فخر ہے۔ میں آئی سی سی کے چیئرمین، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور پوری کرکٹ کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ 13 سالوں میں میرے ساتھ تعاون کیا۔
جیف ایلر ڈائس کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ عہدہ چھوڑ کر نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کا درست وقت ہے، مجھے یقین ہے کہ کرکٹ کے لیے مزید دلچسپ وقت آنے والا ہے، میں آئی سی سی اور عالمی کرکٹ برادری کے لیے مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی کے سی ای او کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ کا امریکی مرکزی بینک کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ جیروم پاﺅل سے فوری طور پر مستعفی ہونے کو کہا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ پرایک پوسٹ میں کہا کہ ’اب بس اور نہیں، انھیں فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔‘برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق
ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے دوران پاول کو فیڈرل ریزرو بینک کا چیئرمین نامزد کیا تھا۔ ٹرمپ بارہا پاول پر شرح سود میں کمی نہ کرنے پر تنقید کر چکے ہیں۔
پاول پر ان کی مسلسل تنقید کے باوجود، صدر نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ ان کا ’پاول کو برطرف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘
ٹرمپ چاہتے ہیں کہ وفاقی ریزرو بینک اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے شرح سود کو کم کرے۔ دریں اثنا، پاﺅل نے کہا کہ اگر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں سے معیشت متاثر نہ ہوتی تو مرکزی بینک پہلے ہی شرح سود میں کمی کر چکا ہوتا۔
1935 میں امریکی سپریم کورٹ کے ایک تاریخی فیصلے کے مطابق فیڈرل ریزرو جیسی آزاد وفاقی ایجنسیوں کے بورڈ ممبران کو ان کی مدت ختم ہونے سے پہلے بغیر کسی جواز کے برطرف نہیں کیا جا سکتا۔تاہم، ٹرمپ اکثر سیاسی اصولوں کو چیلنج کرتے رہے ہیں جن میں کچھ آزاد ریگولیٹرز کو برطرف کرنا بھی شامل ہے، ایسے اقدامات جن کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔