رانا ثنا اللہ کا بطور سینٹر انتخاب ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینیئر مسلم لیگی رہنما، رانا ثنا اللہ خاں کا بطور سینیٹر انتخاب ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے آمریت اور جبر کے ہر دور میں اپنی جماعت اور قیادت سے پختہ وابستگی قائم رکھتے ہوئے باوقار دلیرانہ سیاست کی شاندار مثالیں قائم کیں جن پر ہر سیاسی کارکن کو فخر ہونا چاہیے۔ نو منتخب سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خاں نے سینیٹر عرفان صدیقی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے رانا ثنا اللہ کو ایوان بالا کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ پارلیمانی پارٹی کے لیے تقویت کا باعث بنیں گے اور ان کی وجہ سے ایوان میں ایک توانا آواز کا اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بطور پارلیمانی لیڈر آپ کی قیادت اور رہنمائی میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آپ کی مدبرانہ اور دانشورانہ رہنمائی انتہائی عمدہ طریقے سے سینٹ پارلیمانی پارٹی کے معاملات سنبھالے ہوئے ہیں۔ ہم آپ کی مشاورت اور رہنمائی میں اعلی جمہوری روایات پروان چڑھانے اور ایوان کے تقدس کے لیے آپ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی پارلیمانی پارٹی رانا ثنا اللہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس، 27ویں آئینی ترمیم مسترد
( طیب سیف)سینیٹر علی ظفر اور نامزد اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیرصدارت سینیٹ میں اپوزیشن پارٹی پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دورن 27ویں آئینی ترمیم کے مشکوک مسودے کو مسترد کر دیا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق نورا کشتی کی راویت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر نون لیگ اور پی پی پی اور اتحادی پارلیمان میں قانون سازی کوبل ڈوز کیا جا رہا ہے ،تمام آئینی اور قانونی اور اخلاقی تقاضوں کو پامال کیا جا رہا ہے ۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن جمہوریت کی اساس ہے اس سے مسودہ پس پردہ رکھ کر تمام پارلیمان اصولوں سے انحراف کیا جا رہا ہے ،یقین ہے کہ اس مسودے کے تحت بنیادی انسانی حقوق کی مزید پامالی ہو گی،عدلیہ کی آزادی اسکا تقدس اور اس کے اختیار پر مزید کم کیا جا رہا ہے۔
پارلیمانی پارٹی نے اپویشن لیڈر کے نوٹیفیکشن نہ جاری ہونے پر تشویش کا اظہار کیا،اراکین نے مطالبہ کیا کہ بانی تحریک انصاف کے نامزد کردہ علامہ ناصر عباس صاحب کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے ۔
یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے
اجلاس کےدوران 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپوزیشن کو آزاد ارکان سے رابطہ کا ٹاسک بھی دے دیا گیا۔