صحافیوں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے لائحہ عمل بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر نے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے چیئرمین آئی ٹی این ای کو ڈی جی پی آر آمد پر خوش آمدید کہا۔ چیئرمین آئی ٹی این ای نے سالانہ رپورٹ اور سوینئر وزیر اطلاعات کو پیش کیں۔ آئی ٹی این ای نے ایک سال میں 395 صحافیوں کو 60 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار 434 روپے کی ادائیگیاں کروائیں۔ عظمیٰ بخاری نے ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کے لیے چیئرمین آئی ٹی این ای سے رائے بھی مانگی۔ چیئرمین آئی ٹی این ای نے اس کے عملدرآمد کے طریقہ سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر صغیر شاہد، ڈائریکٹر کوارڈینیشن خورشید جیلانی اور ای ڈی بلال بھٹی بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے صوبے میں قانون سازی بھی کرسکتی ہے۔ صحافیوں کو 2019 کے ویج ایوارڈ کے مطابق تنخواہیں ملنی چاہئیں۔ صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ہی حکومت میڈیا کو اشتہارات جاری کرتی ہے۔ ہم صحافیوں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔ ویج ایوارڈ اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ میڈیا نمائندوں کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو ادارے بروقت اپنے ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کرتے اس حوالے سے پالیسی گائیڈ لائن واضح کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین ا ئی ٹی این ای وزیر اطلاعات تنخواہوں کی صحافیوں کو کی ادائیگی
پڑھیں:
عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری
وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہوگی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بکنگ سے پہلے متعلقہ کمپنی کی لازمی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کی جائے۔
https://mora.gov.pk/SiteImage/Misc/files/Web%20list%2015-9-25(1).pdf
مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری! سعودی عرب نے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا
انہوں نے کہا کہ عمرہ پیکج کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے اکاؤنٹ میں کی جائے اور کمپنی سے ادائیگی کی رسید اور معاہدے کی کاپی ضرور حاصل کی جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ زائرین کو چاہیے کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج ہی بک کرائیں تاکہ کسی قسم کی شکایات یا مشکلات سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
113 مصدقہ عمرہ کمپنیاں عمرہ زائرین وزارت مذہبی امور