قلعہ عبداللہ: حملہ ناکام، فائرنگ کا تبادلہ، 2 نوجوان شہید، 5 خوارج شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں چیک پوسٹ پر بڑے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارج دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو خودکش بمباروں سمیت پانچ خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 2 بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید ہونے والوں میں نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے‘ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ادھر بنوں میں تھانہ بکا خیل کی حدود میں ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید، جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہوا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ایف سی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنوں میں ایف سی قلعہ باغ پر دہشتگردوں نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ باغ ایف سی قلعہ باران ڈیم کے ساتھ پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجود گی کی بنیاد پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 3خوارج جہنم واصل اور 9 زخمی ہوگئے۔ صدرزرداری‘ وزیراعظم شہباز شریف‘ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق ایف سی
پڑھیں:
قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔