مزید لاشیں نہیں اٹھائیں گے‘ ہر لاپتا فرد زندہ چاہیے‘ ماہ رنگ بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
نوکنڈی (آن لائن) ڈاکٹرماہرنگ بلوچ نے کہا ہے کہ مزید لاشیں نہیں اٹھائیں گے، ہر لاپتہ فرد زندہ چاہیے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ ، سمی دین بلوچ و دیگر نے گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین میں ہونے والے اجتماع جلسہ میں کیا جبکہ جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کیا۔ تفصیلات کے مطابق دالبندین شہر کے نواح میں واقع ڈنو میدانی میں صبح 11 بجے شروع ہونے والا یہ اجتماع شام کو پانچ بجے اختتام پزیر ہوا۔ دالبندین کے مقامی صحافیوں نے بتایا کہ دالبندین میں اس سے پہلے اتنا بڑا اجتماع نہیں ہوا جس میں پہلی مرتبہ خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا جبکہ صحافیوں کے مطابق شرکا کی بڑی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل تھی جو کہ دالبندین اور ضلع چاغی کے دیگر علاقوں کے علاوہ رخشان ڈویژن کے دیگر اضلاع سے آئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، یعنی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔