سائٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس، عبدالوحید قریشی اور تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (HSATI) نے ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ آفس میں اپنے ایگزیکٹو ارکان کا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے کی جس میں وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو ارکان ضیاء الدین قریشی، سید یاور علی شاہ، محمد عارف مدنی، عبدالستار خان، عبدالوحید شیخ، اختیار آرائیں، صلاح الدین خان غوری، شوکت راجپوت، شوکت شیخ، اشفاق احمد سومرو، محمود راجپوت، محمد علی راجپوت، وسیم جی، حسن ضیا جعفری اور سیکرٹری جنرل رافع قریشی نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز عبدالوحید شیخ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس سے احترام اور اتحاد کی فضا قائم ہوئی جس کے فوری بعد حیدرآباد کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت عبدالوحید قریشی اور تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ بعد ازاں 22 نومبر 2024 کو ہونے والی آخری میٹنگ کے منٹس پیش کیا گئے اور اس کی منظوری دی گئی۔چیئرمین سائٹ عبدالرحمن راجپوت نے سائٹ ایریا کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کی، جس میں تجاوزات، سڑکیں، قبرستان، پانی کا مسئلہ اور برکت بھائی پارک کا مسئلہ وغیرہ شامل تھے۔ چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے سب کمیٹی کے چیئرمینوں سے رائے طلب کی جنہوں نے اپنے اپنے محکموں میں تسلی بخش پیش رفت کی اطلاع دی۔ صلاح الدین خان غوری کو سائٹ ایریا میں متاثر ہ فیکٹریوں کے سوئی گیس کے مسئلے کو حل کرنے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس کا اختتام وائس چیئرمین احسن معید شیخ نے تمام ایگزیکٹو ممبران کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔
ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘
خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔
Post Views: 3