امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن گزشتہ دنوں کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آئی تھیں تاہم لڑکے کے شادی سے انکار کرکے غائب ہونے پر خاتون نے ایئرپورٹ پر واپسی سے انکار کردیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کے واپسی سے انکار پر انہیں جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے اور پھر جہاز میں سوار ہونے سے انکار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جہاز میں سوار کرانے کی تگ و دو میں پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی تاہم سیکیورٹی ایس او پیزکے مطابق کسی مسافر کو زبردستی پرواز میں سوار نہیں کرایا جاسکتا اس لیے خاتون کو آف لوڈ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:پیار میں دھوکا: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کراچی پہنچ کر دربدر ہوگئی

33 سالہ شادی شدہ امریکی خاتون اور 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر کو کراچی کے 19 سالہ ندال میمن کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچی تھیں تاہم نوجوان کے اہل خانہ نے خاتون کی عمر زیادہ قرار دے کر رشتے سے انکار کردیا جس کے بعد لڑکا بھی غائب ہوگیا۔

اس کے بعد دلبرداشتہ خاتون کراچی میں دربدر پھرتی رہی، خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا لیکن پرواز کے وقت انہوں نے جہاز میں بیٹھنے سے انکار کردیا جس پر اسے آف لوڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی خاتون کراچی محبت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی خاتون کراچی امریکی خاتون کی محبت میں سے انکار

پڑھیں:

ایران اور امریکی جنگی جہاز ایک بار پھر آمنے سامنے ، صورتحال کشیدہ

بحر عمان میں ایک بار پھر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا واقعہ پیش آیا، جب ایرانی نیوی کا ہیلی کاپٹر اور امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ آمنے سامنے آ گئے۔ چند لمحوں کے لیے صورتحال خاصی کشیدہ ہو گئی، جو بالآخر امریکی جہاز کی جانب سے راستہ بدلنے پر ختم ہو گئی۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ واقعہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا، جب امریکی جنگی جہاز نے مبینہ طور پر ایران کے زیر نگرانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس پر ایران کے تھرڈ نیول ریجن (نابوت) کے ایئر یونٹ نے فوری ردعمل دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی جنگی جہاز کو ایرانی حدود کی جانب بڑھنے پر تنبیہ کی اور جہاز کے اوپر پرواز کرتے ہوئے سخت پیغام دیا کہ وہ اپنا راستہ تبدیل کرے۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری تنبیہ کے بعد ایئر ڈیفنس کمانڈ نے بھی صورت حال کا نوٹس لیا اور واضح کیا کہ ایرانی ہیلی کاپٹر دفاعی حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کر رہا ہے۔ بالآخر امریکی جنگی جہاز نے جنوبی سمت میں راستہ بدل لیا، اور ایرانی پائلٹ نے کامیابی سے اپنا مشن مکمل کر لیا۔

ابھی تک امریکی فوج کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ایرانی دعوؤں کی تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جون 2025 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جس پر ایران نے سخت ردعمل دیا تھا۔ اُس کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک براہ راست ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی نشاندہی کرتا ہے، اور مستقبل میں کسی بھی غلط فہمی یا اشتعال سے بڑا تنازع پیدا ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • بین الاقوامی پرواز کے دوران تھائی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت
  •  ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی
  • دوران پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں بچے کی پیدائش
  • کراچی، نیشنل ہائی وے پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
  • کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا
  • عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی نیلامی کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش، خاتون کارکن کا بیچنے سے انکار
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • ایران اور امریکی جنگی جہاز ایک بار پھر آمنے سامنے ، صورتحال کشیدہ