Nawaiwaqt:
2025-04-25@11:44:15 GMT
سیہون میں مسافر کوچ اورکار میں خوفناک تصادم ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سیہون میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افرادجاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے روڈ پر تیزرفتاری کے دوران اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا، کار حیدر آباد سے سیہون اور کوچ پشاور سے کراچی کی طرف جارہی تھی۔حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
ویب ڈیسک:لکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔