ٹرمپ کے سامنے گٹھنے ٹیکنے سے انکار، امریکی صحافی نے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ میں حکومت تبدیل ہوتے ہی سی این این کے سینئر معروف اینکر امریکی صحافی جِم اکوسٹا نے استعفیٰ پیش کردیا،امریکی صحافی جِم اکوسٹا نے صدر ٹرمپ کے سامنے گٹھنے ٹیکنے سے انکار کرتے ہوئے سی این این سے استعفیٰ دے دیا۔
جم گزشتہ 18 سال سے سی این این کے ساتھ وابستہ تھے اور پریس بریفنگز میں ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے اختلافات کی وجہ سے اکثر توجہ کا مرکز بنے۔جم اکوسٹا نے اپنے استعفے کے بعد الوداعی پیغام میں کہا کہ
’ایک آمر کے سامنے جھکنے کا کبھی بھی کوئی اچھا وقت نہیں ہوتا۔ جھوٹ اور خوف کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکیں، سچائی اور اُمید کو تھامے رکھیں۔‘
سی این این کی انتظامیہ نے ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اکوسٹا کا ایئرٹائم دن سے رات کے وقت منتقل کر دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جِم اکوسٹا کے سی این این چھوڑنے کو ایک ”اچھی خبر“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔
اکوسٹا اور ٹرمپ کے درمیان کئی مرتبہ تنازعات دیکھے گئے، خاص طور پر پریس بریفنگز کے دوران جہاں اکوسٹا نے ٹرمپ کی پالیسیوں اور بیانوں پر سوالات اٹھائے تھے، جس کی وجہ سے وہ کئی بار تنازعے کا شکار ہوئے۔
تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر پاور شو کا فیصلہ، تیاری کی ہدایات جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟
آنجہانی پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بعض پالیسیوں کے شدید ناقد رہے ہیں۔ وہ ٹرمپ اس پالیسی کے سخت مخالف تھے جس میں وہ امریکا میں مقیم لوگوں سے ملک سے نکال باہر کرنا چاہتے تھے اور میکسیکو اور امریکا کے درمیان دیوار تعمیر کرنا چاہتے تھے۔
اس تناظر میں فروری 2016 میں پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی عیسائیت پر سوال اٹھایا تھا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ ان دنوں ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے امریکی صدارتی امیدوار تھے اور زور شور سے انتخابی مہم چلا رہے تھے۔
دراصل ان دنوں پوپ فرانسس میکسیکو کے دورہ پر تھے، وہاں سے روم واپسی کے دوران پرواز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، پوپ نے کہا کہ ایک شخص جو صرف دیواریں بنانے کے بارے میں سوچتا ہو، چاہے وہ دیواریں جہاں بھی کھڑی کرے، وہ پل بنانے کا نہ سوچتا ہو، وہ عیسائی نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ یہ یسوع مسیح کی تعلیمات نہیں ہیں۔
’ وہ شخص عیسائی نہیں ہوسکتا، جو ایسے کام کرے۔‘
پوپ فرانسس کے بیان کا پس منظر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ بیانات تھے جن میں وہ گیارہ ملین لوگوں کو امریکا سے نکال باہر کرنا چاہتے تھے جو غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں۔ ان دنوں ٹرمپ میکسیکو اور امریکا کے درمیان دیوار کھڑی کرنے اعلانات کر رہے تھے۔
تاہم پوپ کے اس بیان کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انھیں اپنے عیسائی ہونے پر فخر ہے۔ ٹرمپ نے پوپ کے بیان کو شرمناک قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں