رچرڈ گرینل پاکستان کے نظام انصاف کی حمایت کرتےہیں انہیں اے آئی ٹیکنالوجی سے گمراہ کیاگیا، امریکی وفد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان کے دورے پر موجود امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل کوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے متعلق بیان کے حوالے سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں معروف صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے اور میں پاکستان میں دنیا کے بہترین لوگوں سے ملا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ رچرڈ گرینل نے ذاتی طور پر مجھے بتایا کہ "انہیں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بارے میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار انٹرنیٹ پر جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔
جینٹری بیچ نے کہا کہ رچرڈ گرینل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت محنتی اور شان دار امریکی صدر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صدر ٹرمپ کے اقتصادی سفارت کاری کے ایجنڈے کو کامیاب بنائیں گے، پاکستانی قیادت کے ساتھ میری ملاقاتیں بہت اچھی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، سربراہ امریکی سرمایہ کار وفد
یاد رہے کہ دسمبر میں صدر ٹرمپ کا خصوصی ایلچی مقرر ہونے کے بعد رچرڈ گرینل نے ایک انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح سیاست میں موروثی طور پر نہیں آئے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ عمران خان پر بھی ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اصل بات یہی ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے۔
رچرڈ گرینل نے اس انٹرویو میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف بھی بیان دیا تھا اور کہا کہ نئے وزیرخارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پربات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے کی سرمایہ کہا کہ تھا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ کے ٹیرف سے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہو گئی، آئی ایم ایف
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کے روز شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اضافی محصولات نے نمایاں طور پر عالمی معیشت کو تنزلی کی طرف دھکیل دیا ہے، جس کی وجہ سے 2025ء میں عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہو کر 2.8 فیصد تک ہی رہ جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے ٹیرف نے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست کر دی۔ عالمی معیشت کے ساتھ امریکی معیشت کی شرح نمو بھی نما کم رہنے کی توقع ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کے روز شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اضافی محصولات نے نمایاں طور پر عالمی معیشت کو تنزلی کی طرف دھکیل دیا ہے، جس کی وجہ سے 2025ء میں عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہو کر 2.8 فیصد تک ہی رہ جائے گی۔تجارتی محصولات کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آئی ایم ایف نے رواں برس کے لیے امریکی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی میں سب سے بڑی کمی کی ہے۔ جنوری میں امریکہ کے لیے آئی ایم ایف کا تخمینہ 2.7 فیصد سے کچھ ہی کم تھا، تاہم اب ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال میں تیزی سے اضافہ عالمی ترقی میں نمایاں مندی کا باعث بنے گا۔ آئی ایم ایف کے اقتصادی مشیر پیئر اولیور گورنچاس نے کہا کہ گزشتہ برس عالمی ترقی کی پیشن گوئی 3.1 فیصد رہنے کی پیشین گوئی کی گئی تھی، جبکہ رواں برس 3.3 فیصد رہنے کی توقع تھی، جو کم ہو جائے گی۔