شائستہ پرویز ملک کنٹری ایمبیسیڈر فار ویمن پولیٹیکل لیڈرز مقرر
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کو ویمن پولیٹیکل لیڈرز کا کنٹری ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا۔
ویمن پولیٹیکل لیڈرز نے شائستہ پرویز ملک کو پاکستان کے لیے کنٹری ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔
انہیں یہ اعزاز قومی اسمبلی میں ان کی نمایاں خدمات اور خواتین کی سیاسی قیادت کے فروغ میں ان کے مسلسل عزم کے اعتراف میں دیا گیا۔
یہ تقرری ویمن پولیٹیکل لیڈرز کی صدر اور بانی سلوانا کوچ مہرن کی جانب سے کی گئی، جو خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کے عالمی مشن کا حصہ ہے۔
شائستہ پرویز ملک اس کردار میں خواتین کے سیاسی حقوق اور قیادت کے فروغ کےلیے کام کریں گی۔
.
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔