Express News:
2025-07-26@10:14:29 GMT

کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ، سردی کم ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کراچی:

شہرمیں سردی کی لہرمیں کمی آگئی، دن اور رات میں درجہ حرات میں اضافہ ہوگیا، کم سے کم پارہ 2.5ڈگری اضافے سے14.5، اور زیادہ سے زیادہ دوسرے روز29.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہرمیں یخ بستہ ہواؤں کا زورٹوٹنےکے سبب دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ اورسردی کی شدت میں کمی  آگئی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کو شہرکا کم سےکم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 2.

5 ڈگری اضافےسے 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی دوسرے روز29.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 آج صبح ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، صبح کےاوقات میں شہر کے مختلف مقامات پراوس بھی پڑی جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن رہی،ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3روزکے دوران موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، جمعرات کوکم سے کم پارہ 11سے13ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 28تا30ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں تنظیم فلور مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے موقع سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے، زخمی ملزم اور ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور گروہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • لاہور سمیت پنجاب میں مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا، حبس اور گرمی میں اضافہ
  • امریکا میں کتنے فیصد ملازمین کو خوراک کے حصول، بچوں کی نگہداشت میں مشکل کا سامنا؟
  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، کیا درجہ حرارت بڑھے گا؟
  • گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • 2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا
  • کینیڈین خاتون نے پرانی طرز کی سائیکل پر رفتار کے 2 ریکارڈ توڑ دیے
  • ٹی 20 رینکنگ میں بابر اور رضوان کو دھچکا، نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آگئے