چیمپیئنز ٹرافی: پہلے 3 میچوں کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے ٹکٹوں کی خریداری میں شائقین کرکٹ غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں، اور پہلے 3 تین میچوں کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان میچوں کے ٹکٹ مکمل فروخت ہوگئے ہیں۔ بورڈ نے 30 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی خریداری، قیمت اور مقام کی تفصیلات جاری
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز آئندہ ماہ 19 فروری کو کراچی سے ہوگا۔ اور پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔
اس کے بعد 22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل آئیں گی، جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے مرحلے کے ٹکٹ 3 فروری کو فروخت ہوں گے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت پر شائقین بھرپور جوش دکھا رہے ہیں۔ چند گھنٹوں میں ہی پہلے مرحلے کے ٹکٹ فروخت ہونا شائقین کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی سہولت مہیا کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کا نیا پرومو جاری، پاکستان اور بھارت کے کونسے کھلاڑی شامل؟
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں بھارت کے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان بھارت میچ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلا مرحلہ پی سی بی تین میچز ٹکٹ فروخت چیمپیئنز ٹرافی شائقین جوش و خروش شائقین کرکٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بھارت میچ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلا مرحلہ پی سی بی تین میچز ٹکٹ فروخت چیمپیئنز ٹرافی شائقین کرکٹ وی نیوز پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی فروری کو کے ٹکٹ
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔