Al Qamar Online:
2025-07-26@07:21:12 GMT

امریکہ میں ٹک ٹاک کون خرید سکتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

امریکہ میں ٹک ٹاک کون خرید سکتا ہے؟

ویب ڈیسک وقت گزرنے کے ساتھ امریکہ میں ٹک ٹاک کی قسمت کے فیصلے کی گھڑی بھی قریب آ رہی ہے۔

امریکہ میں ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کے لیے 75 روز کے اندر اپنے چینی مالکان سے علیحدگی اختیار کرنی ہے۔ ایسے میں ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے کئی امیدوار میدان میں ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں ٹک ٹاک میں 50 فی صد اونرشپ امریکہ کے پاس ہو۔اس سلسلے میں وہ کئی لوگوں سے بات کر چکے ہیں اور بہت سے لوگ اسے خریدنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

ٹک ٹاک چین کی کمپنی ‘بائٹ ڈانس’ کی ملکیت ہے اور کمپنی کے مطابق امریکہ میں ٹک ٹاک کے 17 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔

قومی سلامتی سے متعلق تحفظات کی بنیاد پر بنائے گئے ایک قانون کے تحت امریکہ میں ٹک ٹاک کو 19 جنوری2025 تک یہ مہلت دی گئی تھی کہ وہ امریکہ میں اپنے تمام اثاثے فروخت کر دے یا پھر پابندی کا سامنا کرے۔

صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 روز کے لیے مؤخر کردیا تھا۔

ایگزیکٹو آرڈر ایک ایسا حکم نامہ ہوتا ہے جسے جاری کرنے کے لیے صدر کو کانگریس کی منظوری درکار نہیں ہوتی۔ تاہم اس صدارتی حکم نامے کی بھی حدود ہیں۔

فی الحال ٹک ٹاک نے امریکہ میں اپنی سروس بحال کر دی ہے۔ لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال کوئی بھی حتمی امیدوار اسے خریدنے کے لیے سامنے نہیں آیا ہے۔ البتہ کئی نے اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔


ایلون مسک

امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے ٹک ٹاک کو خریدنے میں عوامی سطح پر تو دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ لیکن اُن کے بارے میں ان قیاس آرائیوں نے جنم ضرور لیا ہے کہ وہ اس ایپ کو خرید سکتے ہیں۔

ایلون مسک نے 2022 میں 44 ارب ڈالرز کے عوض ‘ٹوئٹر’ (ایکس) کو خریدا تھا۔ اسی وجہ سے بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ایلون مسک سوشل میڈیا کمپنیوں میں مزید سرمایہ کاری کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مسک نے ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی پر تنقید کرتے ہوئے اسے سینسر شپ اور حکومتی کنٹرول کے مترادف قرار دیا تھا۔

صدر ٹرمپ بھی اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ ایلون مسک ہی ٹک ٹاک کو خرید لیں جس کے بعد ان قیاس آرائیوں نے زور پکڑا ہے کہ مسک ٹک ٹاک کو خرید سکتے ہیں۔

‘ٹک ٹاک’ نے اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ چینی حکام ٹک ٹاک کے امریکہ میں آپریشنز ایلون مسک کے سپرد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

لیری ایلیسن

ٹیکنالوجی کمپنی ‘اوریکل’ کے شریک بانی لیری ایلیسن بھی ٹک ٹاک کے ممکنہ خریداروں میں شامل ہیں۔

اوریکل، امریکہ میں ٹک ٹاک کو ڈیٹا اسٹوریج سروسز بھی فراہم کرتی ہے۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق ایلیسن 207 ارب ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں۔ وہ 2020 میں بھی ٹک ٹاک کے امریکہ میں آپریشنز چلانے سے متعلق مذاکرات میں شامل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اگست 2020 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جس میں بائٹ ڈانس کو امریکہ میں اپنے ایسے تمام اثاثے 90 روز میں بیچنے کا حکم دیا گیا تھا جن سے ٹک ٹاک کے بزنس میں مدد مل سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم میں کہا گیا تھا کہ مستند ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے بعد امریکہ کی قومی سلامتی کو خطرات سے بچانے کے لیے یہ کارروائی کرنا پڑی۔

لیری ایلیسن

اُس وقت بھی ٹک ٹاک نے امریکہ میں اپنے آپریشنز کے لیے "مائیکرو سافٹ’ ‘وال مارٹ’ اور ‘اوریکل’ سے مذاکرات کیے تھے۔ بعدازاں امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے یہ پابندی مؤخر کر دی تھی۔

مائیکرو سافٹ

امریکہ کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ـ’مائیکرو سافٹ’ بھی ٹک ٹاک کے ممکنہ خریداروں میں شامل ہے۔

پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بھی تصدیق کی تھی کہ مائیکرو سافٹ بھی ٹک ٹاک کے حصول کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

مائیکرو سافٹ، پروڈکٹس اور سافٹ ویئر فراہم کرنے والی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔ تاہم وہ سوشل میڈیا اور سرچ بیسڈ ایڈورٹائزنگ میں زیادہ مضبوط نہیں سمجھی جاتی۔

ریسرچ کمپنی ‘سی ایف آر اے’ کے سینئر نائب صدر اینجلو زینو کہتے ہیں کہ مائیکرو سافٹ اپنی ملکیتی ‘لنکڈ ان’ کے علاوہ بھی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کی دنیا میں آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

مسٹر بیسٹ

انٹرنیٹ کی دنیا میں بڑا نام اور یوٹیوب پر تقریباً 35 کروڑ سبسکرائبرز اور ٹک ٹاک پر 11 کروڑ سے زیادہ فالورز رکھنے والے مسٹر بیسٹ کا نام بھی ٹک ٹاک کے ممکنہ خریداروں کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے۔

وہ آن لائن ریکروٹمنٹ پلیٹ فارم ‘ریکورٹر’ کے بانی جیسی ٹنزلی کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مسٹر بیسٹ نے چند روز قبل ایک ‘ایکس’ پوسٹ میں کہا تھا کہ "ٹھیک ہے، میں ٹک ٹاک خریدوں گا، تاکہ اس پر پابندی نہ لگے۔”

پروجیکٹ لائبریری

ریئل اسٹیٹ اور اسپورٹس ٹائیکون فرینک میککورٹ کے ‘پروجیکٹ لبرٹی’ نے "ٹک ٹاک کے لیے عوام کی بولی” کے سلوگن کے ساتھ ٹک ٹاک کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس مہم میں سرمایہ کار کیون اولیری بھی شامل ہیں جو ‘شارک ٹینک’ نامی ٹی وی شو کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ اس ٹی وی شو میں آنٹرا پنیورز اپنے آئیڈیاز پیش کرتے ہیں۔

اس مہم میں چھوٹے سرمایہ کاروں کو بھی دعوت دی جائے گی کہ وہ ٹک ٹاک کی خریداری میں شامل ہو کر اس کے شیئر ہولڈر بن جائیں۔

پرپلیکسٹی اے آئی

آرٹیفیشل انٹیلی جینس سرچ انجن ‘پرپلیکسٹی اے آئی’ نے ایک منفرد حل تجویز کیا ہے جو ‘بائٹ ڈانس’ کے سرمایہ کار وں کو یہ موقع بھی دے گا کہ وہ ٹک ٹاک میں اپنا سرمایہ برقرار رکھ سکیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این بی سی’ کے مطابق اس تجویز کے مطابق ٹک ٹاک اپنا مواد پرپلیکسٹی کے پلیٹ فارم میں ضم کر سکے گا۔

اسٹیون منوشن

صدر ٹرمپ کے پہلے دور میں وزیرِ خزانہ رہنے والے اسٹیون منوشن نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ وہ ‘ٹک ٹاک’ کی خریداری کے لیے سرمایہ کاروں کو جمع کر رہے ہیں۔

جب حال ہی میں ‘سی این بی سی’ کے پروگرام میں اُن سے اس اعلان کے بارےمیں پوچھا گیا تو منوشن کا کہنا تھا کہ اُنہیں یہ کہہ کر روک دیا گیا تھا کہ ‘بائٹ ڈانس’ اس پر مذاکرات نہیں کرے گی۔ تاہم اب ہم موجودہ پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

نو ڈیل

ٹیک تجزیہ کار روب اینڈرل کہتے ہیں کہ سوال یہ ہے کہ کیا ‘ٹک ٹاک’ ان میں سے کسی کمپنی کو فروخت ہو گی بھی یا نہیں۔

ماہرین کے مطابق ‘ٹک ٹاک’ کی جانب سے تاحال اس معاملے پر زیادہ گرم جوشی نہیں دکھائی گئی جب کہ حال ہی میں چینی چیٹ بوٹ ‘ڈیپ سیک’ نے ٹیک کمیونٹی کی توجہ حاصل کی ہے جس کی وجہ سے اس معاملے پر توجہ کچھ کم ہوئی ہے۔

یہ رپورٹ اے ایف پی سے لی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل امریکہ میں ٹک ٹاک کو ٹک ٹاک کو خرید مائیکرو سافٹ امریکہ میں ا سرمایہ کار کی خریداری ایلون مسک بائٹ ڈانس رکھتے ہیں ٹک ٹاک کی کے مطابق گیا تھا تھا کہ ہیں کہ کے لیے

پڑھیں:

ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، ڈالر کی بڑھتی قدر پر گفتگوکی گئی، بلومبرگ کا رپورٹ میں دعویٰ 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ 22 جولائی کو ایکسچینج کمپیوں کے نمائندوں کے ایک گروپ نے ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل فیصل نصیر سے اہم ملاقات کی جس دوران روپے کی گرتی ہوئی قدر کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے کہا کہ اعلیٰ شخصیت سے ملاقات میں ہم نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ بیان کی اور بتایا کہ ڈالر افغانستان اور ایران سمگل کیا جارہاہے ، اسمگلرز کے ایجنٹس ڈالر فروخت کرنے والوں کو زیادہ ریٹ کا لالچ دے کر ان سے ڈالر خرید رہے ہیں، اس وجہ سے ڈالرز کی سپلائی لیگل منی چینجرز کے کاؤنٹرز پر کم ہو گئی ہے، قانونی مارکیٹ میں ڈالرشارٹ اور بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے، ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی ایک وجہ ایف بی آر کانیا قانون بھی ہے۔

ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،چیف جسٹس  پاکستان  نے فیصلہ جاری کردیا

ان کا کہناتھا کہ نان فائلرز شناخت چھپانے کیلئے بلیک مارکیٹ سے ڈالرز خرید کر چھپا رہے ہیں، ہم نے تجویز دی کے 2 ہزار ڈالر کیش خریدنے پر ٹیکس عائد نا کریں، ہماری تجاویز پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری کریک ڈاون کے احکامات دیئے گئے، ایف آئی اے نے کرنسی اسمگلرز کے خلاف چھاپے شروع کر دیئے ہیں، چھاپوں کے بعد آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے گر کر 288  پر واپس آیا ہے۔

 ملک بوستان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے 9 ارب ڈالر خرید کر اپنے ریزرو 20 ارب ڈالر کر لئے ہیں، اب اسٹیٹ بینک نے انٹربینک سے ڈالر خریدنا بند کر دیا ہے، اب ڈالر کا ریٹ بڑھے گا نہیں بلکہ کم ہو گا، انٹربینک میں آج ڈالر 285 روپے سے گر کر 284 روپے 76 پیسے پر آ گیا ہے، کریک ڈاؤن جاری ریا تو ڈالر 250 تک بھی آ سکتا ہے، ڈالر کی اصل ویلیو 250 روپے بنتی ہے ،روپیہ انڈر ویلیو ہے۔ 

راولپنڈی؛احتجاج کیسز میں ملزمان کی عدم حاضری پر عدالت شدید برہم، ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بیٹوں کا دورہ امریکا عمران خان کی رہائی میں کتنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟
  • پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، اسحاق ڈار
  • عمران خان کے بیٹے امریکہ گئے نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے لنچ کے بعد بلائے گئے ہیں : حیدر نقوی 
  • ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، ڈالر کی بڑھتی قدر پر گفتگوکی گئی، بلومبرگ کا رپورٹ میں دعویٰ 
  • ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار
  • امریکہ و اسرائیل امن کیبجائے فلسطین کی نابودی کے درپے ہیں، سید عبدالمالک الحوثی
  • دیرپا کیمیکل سے ذیابیطس کا خطرہ 31 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، تحقیق
  • اخلاقیات پر مصنوعی ذہانت کے ساتھ ایک مکالمہ
  • جب تم رفال اڑا ہی نہیں سکتے تو نئے جہاز کس لعنت کے لیے خرید رہے ہو؟ڈمی خواجہ آصف
  • زیر التوا اپیل، نظرثانی یا آئینی درخواست کی بنا پر فیصلے پر عملدرآمد روکا نہیں جا سکتا، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ