وزیراعظم کی زیر صدارت سیکورٹی اجلاس:افغان پالیسی ودیگر امورپر مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم سیکورٹی اجلاس ہوا، جس میں افغان پالیسی و دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیکورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکورٹی حکام اور اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے، اجلاس میں وزیر داخلہ ،اطلاعات، خارجہ امور اور دیگر بھی موجود تھے۔ شہباز
شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی سرحدی اور اندرونی سیکورٹی پر غور اور مشاورت کی گئی جب کہ اجلاس میں افغان پالیسی سمیت اہم خارجہ امور بھی زیر بحث آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نجی عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وزیراعظم سے مدد طلب
رواں سال 67 ہزار نجی پاکستانی عازمین کا حج سے محروم رہنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے نجی آپریٹرز نے وزیراعظم شہباز شریف سے مدد طلب کر لی ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں نے ملاقات کی اور ان سے نجی عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے مدد طلب کی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ایئر لائن رواں برس عازمین حج کے لیے ’ٹھنڈے احرام‘ متعارف کرائے گی
ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور، سینیٹ کمیٹی کے ارکان اور حج آپریٹرز کے نمائندوں نے اپنے موقف سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور درخواست کی کہ وہ عازمین حج کے معاملے پر اپنا کردار ادا کریں اور نجی کوٹے کے عازمین کے لیے سعودی حکام سے اجازت لیں۔
وزیراعظم نے نجی آپریٹرز سمیت وزارت مذہبی امور کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور نجی عازمین کے معاملے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ میں شدید گرمی، چوہدری سالک کی پاکستانی حجاج سے سعودی ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل درآمد کی اپیل
شہباز شریف نے کہا کہ پرائیویٹ اسکیم کے عازمین کا معاملہ ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے۔ انہیں حج پر بھیجنے کے لیے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے اور اس معاملے کے حل کے لیے جو ممکن ہوا وہ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان نجی عازمین حج وزارت مذہبی امور وزیراعظم شہباز شریف