لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ڈیل کی امید ختم ہونے پر اڈیالہ جیل کے قیدی نے مذاکرات ہی ختم کر دئیے ہیں۔  چور دروازے اور ایمپائر کی انگلی پر چلنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا۔کوچ کی انگلی پر ناچنے والا فراڈیا اس  کے پکڑے جانے کے بعد اب سیاسی یتیم ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی ان لوگوں کی سیاست مکمل نہیں ہوتی۔ این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کا سرٹیفائیڈ کرپٹ لیڈراور اس کا کرپٹ خاندان ہے، اس میں نوازشریف کا قصور نہیں۔ مریم نواز کو پنجاب کے  لوگوں کی خدمت سے فرصت نہیں ہے۔ مذاکرات کا بخار پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہی چڑھا تھا جو ڈیل نہ ملنے کی مایوسی کے بعد اتر چکا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قیدی کو نواز شریف نے نہیں کہا تھا، 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کرو۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

قاسم اور سلمان اگر انتشار پھیلانے آتے ہیں تو اسکی اجازت نہیں ملے گی‘ عظمیٰ بخاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قاسم اور سلمان غیر اگر انتشار پھیلانے آتے ہیں تو اسکی اجازت نہیں ملے گی ، اگر غیر ملکی بچوں نے ہی تحریک چلانی ہے تو یہاں موجود پی ٹی آئی قیادت کو شرم ضرور آنی چاہیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خانم کو بھی اپنے بھائی کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، کبھی کہتی قاسم و سلمان پاکستان آرہے کبھی کہتی نہیں آرہے، کبھی کہتی انکو والدہ نے اجازت نہیں دی کبھی کہتی انکو ویزہ نہیں مل رہا۔

وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے پوچھ لیں وہ آنے کی اجازت دے رہے یا نہیں ،کبھی کہتی ہیں نائکوپ ہے وہ پاکستانی ہیں،کبھی ویزے مانگنے کی بات کرتی ہیں ، جب بچوں کے والد،والدہ سوئم اور فسادیوں کا گرو انقلاب نہیں لاسکے تو قاسم و سلمان کیا تیرمارلیں گی ۔

(جاری ہے)

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قاسم اور سلمان امریکہ سیر سپاٹے کرنے گئے تھے وہ گھوم پھر کے واپس لندن پہنچ گئے ہیں، اگر وہ اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو شوق سے آئیں انکو کوئی نہیں روکے گا، ہاں البتہ اگر وہ انتشار پھیلانے آتے ہیں تو اسکی انکو اجازت نہیں ملے گی کیونکہ وہ غیرملکی شہری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر غیر ملکی بچوں نے ہی تحریک چلانی ہے تو یہاں موجود پی ٹی آئی قیادت کو شرم ضرور آنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی کے بیٹوں کا بیان بے بنیاد‘ کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے ہلاک نہیں ہوا: ترجمان اڈیالہ
  • قاسم اور سلمان اگر انتشار پھیلانے آتے ہیں تو اسکی اجازت نہیں ملے گی‘ عظمیٰ بخاری
  • علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، عظمیٰ بخاری
  • والد انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے؟ عظمیٰ بخاری
  • نوازشریف، مریم نواز سے سفیر امارات کی ملاقات، اشتراک کو وسعت دینے کے خواہاں: وزیراعلیٰ
  • بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک: عظمیٰ بخاری
  • نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
  • بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے،عظمی بخاری
  • پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے: نواز شریف
  • نوازشریف، مریم سے سعودی سفیر کی ملاقات، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری پر تبادلہ خیال