امریکا، غیرممالک کو منجمد امداد میں اضافی استثنیٰ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
امریکا نے غیر ممالک کو منجمد امداد میں اضافی استثنیٰ دے دیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ زندگی بچانے والی انسانی معاونت کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسی امداد روکی گئی ہے تو اسے ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے جاری کردیا جائے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ یہ استثنیٰ عارضی طور پر بحال کیا جارہا ہے جس میں نئے کنٹریکٹرز کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں ملاقات کریں گے۔اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات مضبوط کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی جائےگی جب کہ اس دوران تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مارکو روبیوسے ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پُرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے ۔