بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے مین پوری ضلع میں انسانیت کی خدمت پر مامور ڈاکٹر کی سفاکیت اور بے حسی نے 60 سالہ خاتون انتقال کرگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں قائم ایک پرائیوٹ اسپتال میں ہارٹ اٹیک کا شکار خاتون کو لایا گیا تاہم ڈاکٹر نے علاج کے بجائے موبائل میں ویڈیوز دیکھنے کو ترجیح دی اور اپنے اسٹاف کو بھیج دیا۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر سوشل میڈیا ریلیز دیکھنے میں مصروف رہی اور اصرار کے باوجود بھی سیٹ سے نہیں اٹھی، اس غفلت کے نتیجے میں 60 سالہ پرویش کماری دنیا سے چل بسیں۔اہل خانہ نے بتایا کہ متوفیہ کے سینے میں شدید درد تھا، جس پر بیٹا گرو شرن سنگھ انہیں اسپتال لے کر پہنچا تھا تاہم ڈاکٹر آدرش نے ڈیوٹی پر ہونے کے باوجود سفاکیت اور بے رحمی کا مظاہرہ کیا۔خاتون کی موت پر لواحقین مشتعل ہوئے اور انہوں نے شدید احتجاج کیا جبکہ انہوں نے انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نکلوائیں جس میں ڈاکٹر کو موبائل میں ویڈیوز میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون نے بیٹے نے ماں کے انتقال پر مشتعل ہوکر ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈاکٹر بالکل آخر میں اٹھا اور اُس نے ماں کو دیکھنے کے بجائے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا‘۔

بی پی ایل میں حیدر علی کی دھواں دار بیٹنگ، لگاتار 4 چھکے مار کر ٹیم کو میچ جتوا دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو 3 سال قید، جرمانے کی سزا سنا دی گئی 

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول لاڑک نے ملزم ڈاکٹر خان کو سزا کا حکم دیا،  عدالت نے ڈاکٹر خان کو جرم ثابت ہونے پر 3 تین سال قید بامشقت کی سزا کا حکم دیا۔

عدالت نے مجرم کو قید کیساتھ  30 ہزار جرمانے کا بھی حکم دیا، مجرم کیخلاف بلیک میلنگ، قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

 عدالت نے مجرم ڈاکٹر خان کو شکایت کنندہ کو 4 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، مجرم کیخلاف پیکا ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا تھا

متعلقہ مضامین

  • خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو 3 سال قید، جرمانے کی سزا سنا دی گئی 
  • دشمن کے خلاف سخت کارروائی اب بھارت کا ’نیا معمول‘ بن چکا ہے، بھارتی آرمی چیف
  • سانحہ چلاس: جاں بحق 3 سالہ عبدالہادی کی لودھراں میں نمازِ جنازہ ادا، والدہ کے پہلو میں تدفین
  • بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں بہنے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 2 دن بعد مل گئی
  • بھارت: تقریباﹰ دس سال سے چلنے والا جعلی سفارت خانہ بے نقاب
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔
  • دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی
  • بابوسرٹاپ پر سیلاب میں بہنے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 2 دن بعد مل گئی
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئی
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار