’جس کو ملنا ہے وہ لاہور آ جائے‘، بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ وہ اس وقت پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہیں۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ راکھی ساونت ہانیہ عامر کی کال سنتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ کہاں ہیں؟ میں 2 گھنٹے ایئر پورٹ پر کھڑی رہی۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت پی سی ہوٹل لاہور کے باہر کھڑی ہیں اور ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا وہ انہیں لینے آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کا پاکستان آنے کا اعلان، بھارتی اداکارہ نے اپنے مقاصد بھی بتادیے
اداکارہ فون پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر سے کہتی ہیں کہ وسیم اکرم کو بھی اپنے ساتھ لے کر آئیں کیونکہ انہوں نے کہا تھا راکھی جب بھی پاکستان آئیں ہم آپ کا سواگت کریں گے۔
Rakhi Sawant lands in Lahore and demands a welcome from @realhaniahehe and @wasimakramlive #RakhiSawant #Haniaaamir pic.
— Hadiya.K (@hadiyya_kleo) January 28, 2025
ویڈیو میں راکھی ساونت حلوہ پوری کا مطالبہ بھی کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ سب انہیں کہہ رہے تھے کہ انہیں حلوہ پوری کھلائی جائے گی تو کہاں ہے حلوہ پوری؟
بعد ازاں راکھی ساونت کہتی ہیں کہ جن جن کو ان سے ملنا ہے وہ لاہور آ جائیں کیونکہ وہ لاہور میں ہی ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے راکھی نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان پہنچ گئی ہیں اور اپنے ساتھ بہت سے بیگز بھی دکھائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے والی ہیں؟
بھارتی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ راکھی ساونت پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کرنے لاہور پہنچ گئی ہیں۔ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستانی اداکار دودی خان نے شادی کی پیشکش کی ہے۔
اپنے آڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں لیکن انہوں نے دودی خان کو منتخب کیا ہے۔ راکھی ساونت نے کہا کہ ان کو 5وقت کا نمازی لڑکا چاہیے جو مولانا ٹائپ ہو اور پاکستانی لڑکے نمازی ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش
راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی طریقے کے مطابق پاکستان میں شادی کریں گی جبکہ ان کا ہنی مون سوئٹزرلینڈ میں ہوگا اور وہ دبئی میں ہی رہائش پذیر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں پاکستانی میڈیا کو ضرور بلائیں گی۔
راکھی ساونت نے بچوں کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی سوچا نہیں ہے کہ ان کے بچے پاکستان میں ہوں گے یا بھارت میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راکھی ساونت ہانیہ عامر وسیم اکرمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راکھی ساونت ہانیہ عامر وسیم اکرم اداکارہ راکھی ساونت ہانیہ عامر انہوں نے کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
ندا یاسر کا لائیو شو میں بڑا اعتراف، ساتھی اداکارہ کی شادی سے متعلق خبر جھوٹی تھی؟
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بغیر تصدیق کے ایک ساتھی اداکارہ کی شادی کا اعلان کر دیا تھا جس پر انہیں افسوس ہے۔
ندا یاسر نے اپنے شو میں بتایا کہ کچھ دن قبل انہوں نے کسی سلیبرٹی سے ایک اداکارہ کی شادی سے متعلق بات سنی تھی جس کی انہوں نے تصدیق کیے بغیر ہی اپنے شو میں بھی اناؤنسمنٹ کردی جو انہیں نہیں کرنی چاہیئے تھی۔
ندا نے کسی کا نام لیے بغیر اس بات کی معذرت کی اور تسلیم کیا کہ انہوں نے غلطی سے ایک اداکارہ کو نئی نویلی دلہنوں میں شامل کر کے ان کی شادی کی مبارکباد دی۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
میزبان نے بتایا کہ انہیں اُس اداکارہ کا فون آیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ میری تو شادی نہیں ہورہی اور آپ نے اعلان کردیا جس پر انہیں افسوس ہوا کیونکہ لڑکیوں کی شادی سے متعلق بات ان کیلئے مسئلہ بن جاتی ہے۔ ندا نے کہا کہ کسی کی سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
ندا یاسر کی یہ اعترافی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین ان کی پرانی وائرل ویڈیو جس میں انہوں نے اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کے بارے میں بتایا تھا، سے جوڑ رہے ہیں۔