فیشن صرف لباس نہیں، طاقت کا ذریعہ ہے”
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے فیشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ان کا ماننا ہے کہ فیشن صرف رجحانات کی پیروی کا نام نہیں، بلکہ یہ خود کو اظہار دینے اور بااعتماد محسوس کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
ملائکہ اروڑا کے مطابق، فیشن کا مطلب ہے خود کو محدود نہ رکھنا بلکہ نت نئے تجربے کرنا۔ انہوں نے کہا، "فیشن اپنی حدوں کو چیلنج کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرنے کا نام ہے۔ جو چیز آپ کے لیے صحیح لگے، وہی پہنیں، لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ کھوئیں۔”
اداکارہ نے مزید کہا کہ کپڑے اور انداز صرف ظاہری نہیں بلکہ اندرونی طاقت بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "جب میں ایسا لباس پہنتی ہوں جو میری شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، تو وہ نہ صرف مجھے اعتماد دیتا ہے بلکہ میں خود کو زیادہ پُرسکون محسوس کرتی ہوں۔”
ملائکہ کا ماننا ہے کہ رجحانات آتے جاتے ہیں، لیکن حقیقی انداز ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ انہوں نے کہا، "مجھے ہمیشہ وہی پہننا پسند ہے جو مجھے خوش اور پُرسکون رکھے، کیونکہ فیشن کا اصل مقصد یہی ہے۔”
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل انہوں نے
پڑھیں:
کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! “کرکٹ نہیں کھیلیں گے”
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔
بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملہ ہوا جس میں 26 سیاحوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر ہندوستان نے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرادیا اور بورڈ نے حکومتی ایما پر کرکٹ کھیلنے سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
ادھر بھارتی بورڈ کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 میں آخری بار ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔
Post Views: 1