Juraat:
2025-11-02@22:00:03 GMT

شپ منٹس پورٹ پرپھنس گئیں،گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

شپ منٹس پورٹ پرپھنس گئیں،گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ

کراچی میں پورٹ قاسم پر ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلئیرنگ نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔چیئرمین پاکستان وناسپتی مینیوفیکچر ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے پورٹ قاسم پر ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلئیرنگ رکی ہوئی ہیں۔ ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے اور پورٹ پر کنسائنمنٹس لیئے جہاز قطاروں میں کھڑے انتظار کر رہے ہیں۔ کنسائنمنٹ پھنسی ہونے سے جرمانے لگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم کا سافٹ ویئر پی ایس ڈبلیو کی بندش سے معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ کلیئرنگ نہ ہونے سے امپورٹرز کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔ پورٹ سے کلیئرنگ نہ ہونے کی وجہ سے خوردنی تیل کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: آئل کی

پڑھیں:

افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے جس کے باعث پاکستان کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے ہر طبقے کو متاثر کیا — طلبہ سے لے کر وکلا تک کوئی طبقہ محفوظ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراکسیز کے ذریعے جنگ کے نتائج کبھی بھی اچھے نہیں ہوتے، اور نہ ہی بھارت کو ایسے اقدامات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احمد خان ملک اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب

متعلقہ مضامین

  • کوکنگ آئل اور ہماری صحت
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
  • پاکستانی کسانوں کا جرمن کمپنیوں کیخلاف مقدمے کا اعلان
  • افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • تنزانیہ میں انتخابی دھاندلی کے الزامات، 3 دن میں 700 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
  • ایک ساتھ دو چھٹیاں مل گئیں
  • بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر حملے کا خدشہ، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ
  • خوف اور حزن