کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) نیسلے پاکستان کو  موسمیاتی تبدیلی ، پائیداری، قابل تجدید توانائی اور ری جنریٹو ایگری کلچر کے لئے کوششوں کے اعتراف میں پہلے او آئی سی سی آئی کلائمیٹ ایکسی لینس ایوارڈز میں ٹاپ کلائمیٹ چیمپئن ایوارڈ سے نوازا گیا۔نیسلے پاکستان کو یہ ایوارڈ تیسری دو روزہ پاکستان کلائمیٹ کانفرنس 2025کے دوران یہ ایوارڈ دیا گیا۔


کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے زور دیا کہ اداروں کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے آگے بڑھ کر حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔نیسلے کے کردارکا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا ''کانفرنس کے اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نیسلے جیسی تنظیمیں پہلے ہی ری جنریٹو ایگری کلچر کے طریقوں میں ڈرپ ایریگیشن جیسی ٹیکنالوجیز کو موثر انداز میں فروغ دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

''
نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن آوانسینا نے کہا '' ہم معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے کوشاں ہیں  اور ہماری کوششیں پائیدار اور پاکستان کے عوام کیلئے مشترکہ قدر کی تخلیق کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں کیونکہ ہم ایک صاف ستھرے ماحول اور زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں۔


او آئی سی سی آئی سیکرٹری جنرل عبدالعلیم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا'' تیسری پاکستان کلائمیٹ کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات اور پائیدار حل کے حصول میں کاروباری اداروں کے اہم کردار کو نمایاں کیا ہے ۔ہمارے پہلے او آئی سی سی آئی کلائمیٹ ایکسی لینس ایوارڈز نے ماحولیاتی ذمہ داریوں
کیلئے بینچ مارک کا طے کرنے والے صنعتی رہنمائوں کو سراہا ہے۔


نیسلے نے  پہلے گرین ہائوس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی اپنی کوششوں کے تحت قابل تجدید توانائی اور پائیدار اقدامات میں 2بلین روپے کی سرمایہ کاری کی  جس میں 2.

5 اور 2.6میگا واٹ کے سولر پاور پلانٹس اور ایک بائیو ماس بوائلر شامل ہے ۔ یہ اقدامات  2050تک نیٹ زیرو کے عزم اورپاکستان کی حکومت کے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عہد سے ہم آہنگ ہے۔نیسلے نے اپنے 2018 کے مقابلے میں 2025 تک 20فیصد ، 2030 تک 50فیصد اور 2050 تک کاربن نیوٹرل ہونے کے عزم کا اعلان کیا ہے  جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ( ایس ڈی جیز)13 اور 15 سے ہم آہنگ ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے موسمیاتی تبدیلی او آئی سی سی آئی نیسلے پاکستان

پڑھیں:

ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا

اسلام آباد:

پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے  پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔

اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی  منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ماحولیاتی تبدیلیوں پر کوپ 30کانفرنس ، وزیراعظم نے نمائندگی کیلئے مصدق ملک کو نامز دکر دیا
  • پائیدار ترقی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومتی معاشی ٹیم کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • پاریش راول نے نیشنل ایوارڈز سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
  • ریاست نئے مالیاتی معاہدے کی کھوج میں
  • پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • پاکستان کی نیہا منکانی ٹائم میگزین کی ’100 کلائمیٹ‘ فہرست میں شامل