اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی دوسری نشست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کی رہائی کا مطالبہ کیا تھاایک انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کمیٹی سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی دعوت دی ہمارا پہلے موقف تھا حکومتی کمیٹی تحلیل کر دیں لیکن 31جنوری تک برقرار رکھاہم آج بھی میٹنگ کیلئے تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی تحلیل کر دی، سیاسی اور جمہوری پارلیمانی رویہ ہے جس میں سخت مزاجی نہیں لانا چاہتے، ہم بچوں والا کھیل نہیں بنانا چاہتے کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے.

عرفان صدیقی نے کہا کہ طے کیا گیا تھا کہ باہر کچھ بھی ہو کمیٹیوں پر اس کا اثر نہیں پڑے گا لیکن اس کے بعد پی ٹی آئی نے ایسا رویہ رکھا جو نہیں رکھنا چاہیے تھا، میرے ذرائع کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، ان کی کوئی پذیرائی نہیں ہوئی . انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری پالیسیوں کا مقصد عمران خان کو اڈیالہ سے باہر لانا ہے، ان کی پالیسی کا محور بھی ہے کہ وہ کس طرح جیل سے باہر آئیں، پی ٹی آئی نے 2مطالبات کی آڑ میں 15مطالبات پیش کیے، پی ٹی آئی ہمارا جواب سنے بغیر ہی دیوار پھلانگ کر مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئی لیکن ان کو بھی پی ٹی آئی کی اصلیت معلوم ہے.

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے جو جماعت مذاکرات نہیں جانتی تو وہ اس کی مشق کر رہی ہے، سڑکوں پر آنے کے بجائے مذاکرات کیے جا رہے ہیں اچھی بات ہے، پی ٹی آئی سب کچھ کرنے کے بعد سڑکوں پر آئی تھی، پی ٹی آئی دوبارہ لشکر کشی کا راستہ اپناتی ہے تو ریاست بھی مقابلہ کرے گی. انہوں نے کہا پی ٹی آئی کمیٹی نے عمران خان سمیت چند ارکان کا نام لے کر رہائی کا مطالبہ کیا کمیٹی کے بیان کردہ نام لمبی فہرست ہے ہم نے این آر او کا نام نہیں دیا حکومت عمران خان کی رہائی کا مطالبہ تسلیم کرتی تو یہ پھر کوئی مطالبہ نہ کرتے مطالبات کی آڑ میں پی ٹی آئی کا مقصد کچھ اور ہے پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھتی تو بات کرتے انہوں نے ہم پر تھوپ دیا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنا رہے .

عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی بیٹھتی اور بات کر لیتی اس کے بعد آگے صورتحال دیکھتے، ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں اور کارکنان کو مطمئن کر رہے ہوتے ہیں، جمہوری طریقے سے کوئی قدم بڑھایا جاتا ہے تو شاید مولانا فضل الرحمان کچھ ساتھ دے دیں، غیر جمہوری طریقہ اپنایا جائے گا تو پھر وہ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیں گے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رہائی کا مطالبہ عرفان صدیقی نے کہ پی ٹی آئی پی ٹی آئی نے مذاکرات کی نے کہا کہ

پڑھیں:

پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

لاہور: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ایسے ڈرامے رچاتا رہتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت کے موقع پرپہلگام کا ڈرامہ رچایاگیا۔ بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ جب بھی کوئی غیر ملکی مہمان آتا ہے تو وہ اس طرح کے واقعات کر کے پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی ہے۔ پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کاشکار ہے۔ پی ٹی آئی کے عہدیدار آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ رکھنے والی سنجیدہ سیاسی جماعت ہے۔ آبی وسائل کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد متاثر نہیں ہو گا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ قومی معاملات میں تحفظات ہونا ایک فطری عمل ہے جن کا حل صرف مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نہروں کے ایشو پر پی پی ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، عرفان صدیقی
  • پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • پہلگام واقعہ بھارتی حکومت، ایجنسیز کا منصوبہ ہے، عرفان صدیقی
  • پہلگام واقعہ بھارت کی سازش ہے، امریکی نائب صدر کے دورے پر ڈرامہ رچایا گیا: عرفان صدیقی
  • امریکہ کی اہم شخصیت نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
  • پاکستان کا دورہ کرکے جانیوالے امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
  • امریکی کانگریس مین کا ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
  • امریکی رکن کانگریس جیک برگ مین نے بھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا
  • امریکی کانگریس مین جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
  • امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ